قبائیلی امور کی وزارت

 اہم پہل کے تحت جناب ارجن منڈا کل قبائلی مصنوعات ’ٹرائبس انڈیا ای-مارکیٹ پلیس‘کے سب سے بڑے بازار کا آغاز کریں گے


کولکتہ اور رشی کیش میں بھی شروع ہوں گے دو نئے ٹرائبس انڈیا آؤٹ لیٹس

قبائلی امور کے مرکزی وزیر ٹرائفیڈ کے ذریعہ بنائے گئے پاکور شہدکو بھی لانچ کریں گے

قبائلی مصنوعات اور دستکاری کی نمائش کرنے کے لئے نئی ٹرائفیڈ پہل قبائلی جنگلوں میں رہنے والے اور کاریگروں کو قومی  اور بین الاقوامی  بازاروں سے جوڑے گی

Posted On: 01 OCT 2020 3:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، یکم اکتوبر  2020/قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا گاندھی جینتی (2 اکتوبر) کے موقع پر قبائلی امور کے  وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ اور قبائلی امور کے سکریٹری  جناب دیپ کھانڈیکر کی  موجودگی میں ہندستان کے سب سے بڑے دستکاری آرگینک اور مصنوعات ، بازار،   ٹرائبس انڈیا  ای -مارکیٹ پلیس (market.tribesindia.com) کا آغاز کریں گے۔ہندستان کو خود انحصار بنانے کی سمت میں وزیراعظم کے  ویژن کے مطابق قبائلی  امور کی وزارت کے  تحت کام کرنے والے ادارے ٹریفیڈ ملک بھر کے قبائلی   انٹرپرائزیز کی مصنوعات اور دستکاری کی نمائش کرے گی او ر انہیں اپنی مصنوعات/ اشیاء کو سیدھے بازار میں پہنچانے میں مدد کرے گی، یہ پلیٹ فارم قبائلی کامرس  کا ڈیجیٹلائزیشن کرنے کی سمت میں بھی ایک بڑی کامیابی ہے۔اس موقع پر جناب منڈا ٹرائفیڈ کی کئی دیگر پہلوں کا بھی آغاز کریں گے جنکا مقصد قبائلی برادران  کی حمایت کرنا ہے۔ ان میں رشی کیش اور کولکتہ میں ٹرائبس انڈیا کے  123ویں اور 124ویں  آؤٹ لیٹس کا افتتاح کرنا بھی شامل ہے؛جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ ریاستوں سے نئی قبائلی مصنوعات کی سریز کو شامل کرنا :آمیزن سے لے کر فلیکس پروگرام میں آمیزن کے ساتھ   ٹرائفیڈ/ٹرائبس انڈیا کی حصہ داری کی بھی  شروعات کی جائے گی۔  جناب ارجن منڈا  ٹرائیفڈ اینڈٹرائبس کے ذریعہ بنائے گئے  پاکور شہد کو بھی لانچ کریں گے ۔  یہ  سو فیصد قدرتی شہد ہے جو کئی قسم کے پھولوں سےبنایا جاتاہے اور اس شہد کی خاصیت یہ ہے کہ   اسے جھارکھنڈ کے  پاکو سے سنتھال قبائلیوں کے ذریعہ   اکھٹا کیا جاتا ہے۔

ٹرائبس انڈیا ای مارکیٹ پلیس ایک ایسی امید افزا پہل ہے جس کے ذریعہ سے ٹرئیفیڈ کا ہدف ملک بھر میں مختلف دستکاری،  ہتھ کرگھا، قدرتی خوردنی اشیا  کی خریداری کرنےکے لئے5 لاکھ قبائلی مصنوعات کو ساتھ لے کر کام کرنا ہے، تاکہ  قبائلیوں کو روزگار  فراہم کیا جاسکے اور ملک کی  عوام تک اعلی قسم کے  قبائلی مصنوعات کو پہنچایا جاسکے۔ سپلائی کرنے والوں میں قبائلی کاریگر قبائلی سیلف ہیلپ گروپ  اور قبائلی لوگوں کے ساتھ اور علاقےمیں کام کرنے والی تنظیموں/ایجنسیوں/غیر سرکاری تنظیموں کو شامل کیا جائے گا۔یہ پلیٹ فارم  قبائلی سپلائی کرنے والوں کو اپنے خود کے  کھدرا  فروخت کاروں اور سپلائروں، ٹریفک کی دکانوں کے نیٹ ورک، ای کامرس شراکت داروں اور ای مارکیٹ پلیس میں اپنے خود کے  کھاتے کے ذریعہ اپنا سامان بیچنے کے لئے کثیر جہتی چینل والی سہولت  فراہم کرتاہے۔جب کہ’’ای مارکیٹ پلیس ہمیں بڑی تعداد میں قبائلیوں  اور کاریگروں کو ایک ساتھ ایک پلیٹ فارم پر لانے اور انہیں  آن لائن کاروبار کے ذریعہ  فوری منافع  حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔  اس سے بڑے خریداروں /پروڈیوسروں کو  چھوٹی  جنگلاتی پیداوار  اور ادویاتی پودوں پر منحصر رہنے والے قبائلیوں کو جوڑنے والے  ڈی 2بی کاروبار میں بھی  آسانی ہوگی۔ پرویر کرشن نےکہا کہ ’’اس سے ہمارے ملک کی قبائلی آبادی کے لئے گذر بسر یا روزگار کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی  اور انہیں  خود انحصاربنانے میں بھی  کافی مدد ملے گی۔

ہندستان کے قبائلی مصنوعات اور دستکاری کی ایک ہی مقام  پر  نمائش کرتےہوئے ای مارکیٹ پلیس ایک انتہائی جدید ترین ای کامرس پلیٹ فارم ہے، جسے صارف اور آدی واسی فروخت کار دونوں ہی  ویب اورموبائل (انڈرائیڈ اور آئی او ایس) پر بھی ایسے  ایکسیس کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر کئی دیگر  ٹرائفیڈ پہلوؤں اور شراکت داروں کی شروعات بھی ہوگی جو قبائلی کاریگروں اور سپلائرس کی مربوط ترقی اور بااختیار بنانے کو  آگے بڑھانےمیں کافی مدد گار ثابت ہوں گی۔

 

رشی کیش اور کولکتہ میں 2 نئے ٹرائبس انڈیا آؤٹ لیٹ:  وزیراعظم کے وکل فار لوکل  پیغام کو آگے لے جاتے ہوئے اور تقسیم کے ذریعہ سے قبائلی کاریگروں کی گذربسر کو بڑھاوا دینے کے لئے  ٹرائفیڈ ملک بھر میں اپنے کھدراآپریشن کی  توسیع کرنے کے لئے کام کررہا ہے۔ رشی کیش اور کولکتہ میں دونئےآؤٹ لیٹ کا افتتاح کیا جائے گا جو ٹریک انڈیا کے   123ویں  اور 124ویں  آؤٹ لیٹ ہیں۔

تمام 27 ہندستانی ریاستوں کی مصنوعات ،فنکاروں  اور دستکاری کو اسٹاپ کرنے کے علاوہ ، آؤٹ لیٹ میں ضروری اشیا اور قوت مدافعت کو بڑھانے پر خصوصی توجہ  مرکوز  کی جائے گی جو موجودہ  وبا کے دوران  ضروری مصنوعات بنائی گئی ہیں۔

جھارکھنڈ  اور چھتیس گڑھ سے  ہوں گی نئی مصنوعات :  ان پہلوں کے علاوہ جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ ریاستوں سے دو نئے ٹرائبل  پروڈکٹ ’رینج‘ کو ٹرائبس انڈیا پروڈکٹ لائن اپ میں شامل  کیا جائے گا۔ ٹرائبس انڈیا میں چھتیس  گڑھ کے قبائلی کاریگروں کے ذریعہ  بنائی گئی دلکش اور سجاوٹی سازوسامان کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ ان کے علاوہ  سکنا کی انگلی سے  بنی املی چسکی  جیسے مشروبات اور دھنیا پاؤڈر ، اچار اور ہلڈی جیسے مسالے ہیں۔

پاکو شہد : جھارکھنڈ  کے پاکو ضلع سنتھال قبائلی معاشرےمیں کاروباری طور سے شہد کی مکھیوں کوپالنے کے امکان تلاش کرایک  مثال قائم کی ہے۔شہد کو اکھٹا کرنا مقامی نوجوانوں کے ذریعہ  تسلسل کی بنیاد پر ماحول کے مطابق طریقے سے کیا جاتاہے ۔ اصلی  ملٹی  فلورا شہدمختلف قسم کے پھولوں اور ونسپتیوں سے اکھٹا کیا جاتا ہے۔ یہ پراگ اور شہد کی مکھیوں کے ذریعہ اکھٹے نیکٹر سے بنا  سو فی صد  قدرتی شہد ہے ۔ قدرتی ملٹی فلورا شہد  اینٹی اوکسیڈینٹ اور اینٹی سیپٹک وٹامنس، غذائی اجزا، اور دیگر ہربل خصوصیات کا ایک اچھا ذریعہ ہے جو کوئی  دیگر  سپرفوڈ مہیانہیں کرسکتا ہے۔

یہ شہد دو علیحدہ ذائقوں یعنی کرنج اور ملٹی فلور ا ( وائلڈ میں دسیتاب ہوگا)

ٹرائبس انڈیا  امیزن سیلر فلیکس پروگرام میں شامل ہوا۔ امیزن کے ساتھ اپنی طویل مدت سے چلی آرہی شراکت داری میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے (ٹرائبس انڈیا)اور امیزن کے  سیلر فلیکس پروگرام میں شامل ہوجائے گا،کیونکہ امیزن میں فروخت کاروں اور کاریگروں کو ہندستان اور دنیا بھر میں ٹرائبس انڈیا کی مصنوعات کو بیچنے اور آدی باسی امیزن میں فروخت کاروں اور کاریگروں  کو ہندستان اور دنیا بھر میں ٹرائبس انڈیا کے پروڈکٹس کو بیچنے اور قبائلی اختیار والے اور قبائلی دستکاروں سےمتعلق  کاروبار کو فروغ دینے میں  تیزی لانے میں اہم بنائے گا۔امیزن کے اس سیلر فروخت پروگرام کا مقصد فروخت کاروں کے ساتھ  ویئر ہاؤسنگ،  انوینٹر ی کے انتظام اور شپنگ میں امیزن کی بہترین نظامت کو مسترد کرنا ہے۔اب سیلر فروخت پروگرام  میں ٹرائبس انڈیا کے شامل ہوجانے سے ، اب ٹرائبس انڈیا کے  سامانوں کو امیزن کے گوداموں تک  پہنچانے کی لاگت میں کمی آئے گی جو ہمارے کاریگروں اور فروخت کاروں کو اپنی  انوینٹری کی زیادہ  اجازت دے گا۔ سیلر فلیکس کے ساتھ ٹرائبس انڈیا اپنے نظاموں کو شروع سے آخر تک پورا کرسکے گا۔ امیزن سے ملنے والی  حمایت اور مہارت کے ذریعہ   ان ہزاروں کاریگروں اور بنکروں کو مستحکم بنانے کی ضرورت ہوگی جو ٹرائبس انڈیا کا حصہ ہے۔

ٹرائفیڈ ان پہلو کو کامیا ب بنانے کے لئے اپنے مشن میں لگاتار کوشش کررہا ہے،  جس سے ان معاشروں کا  زیادہ  بڑے پیمانے پر  مالی فائدہ ہوسکے گا اور انہیں اہم دھارے کی فروخت کی جانب    لایا جاسکے گا۔

 

م ن۔   ش ت۔ج

Uno-6009

 



(Release ID: 1660906) Visitor Counter : 160