وزارت آیوش

آیوش کی وزارت نے پونے میں ادویاتی پودوں کے سیکٹر کے لیے علاقائی  سہولت مراکز قائم کئے

Posted On: 01 OCT 2020 1:32PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  یکم اکتوبر 2020 /  آیوش کی وزارت  کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا نے ایک ورچوئل تقریب کے ذریعے 29 ستمبر 2020 کو  مہاراشٹر میں پونے یونیورسٹی  کے ساوتری بائی پھولے میں آیوش کی وزارت کے تحت قومی ادویاتی پلانٹس بورڈ  (این ایم پی بی) کے مغربی خطے کے  علاقائی سہولت مرکز (آر سی ایف سی) کا افتتاح کیا۔ نالندہ یونیورسٹی کے چانسلر پدما بھوشن ڈاکٹر وجے بھاٹکر، نباتیات کے محکمہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اے بی اڈے جو آرسی ایف سی (ڈبلیو آر کے کوارڈی نیٹر بھی ہیں کے علاوہ  این ایم پی بی  کے چیف ایگزیکٹیو افسر  ڈاکٹر جے ایل ساستری بھی  اس پروگرام میں موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب کوٹیچا نے ادویاتی پودوں کی کاشت  سے متعلق این ایم پی بی کے مقاصد کی تکمیل میں  آر سی ایف سی اداروں کے رول پر زور دیا۔ انہوں نے آتم نربھر بھارت سے متعلق آئندہ کے پروجیکٹ میں جڑی بوٹیوں کی کاشت کاری کے فروغ میں آیوش کی وزارت کی کوششوں کی وضاحت کی۔

این ایم پی بی نے اب تک ملک کے مختلف علاقوں میں ادویاتی پودوں سے متعلق سرگرم بعض اہم تنظیموں / یونیورسٹیوں میں 2017-18 سے اب تک اس نوعیت کے 6 مراکز  (آر سی ایف سی)قائم کیے ہیں۔ یہ آر سی ایف سی مراکز این ایم پی بی کے توسیعی بازو کے طور پر کام کرتے ہیں، جس کا مقصد ریاستی ادویاتی پلانٹ بورڈوں  (ایس ایم پی بی ایس) / سرکاری جنگلات / زراعت / باغبانی کے محکمے وغیرہ جیسے مختلف ریاستوں کے محکموں کے ساتھ مختلف اسکیموں  کا نفاذ عمل میں لانا ہے۔

image001L0QJ.jpg5.jpg

مغربی خطے کا یہ نیا مرکز آر سی ایف سی گوا، گجرات، مہاراشٹر، راجستھان، دادر اینڈ نگر حویلی، اور دمن  اینڈ دیو جیسی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں این ایم پی بی کی سرگرمیوں کو عمل میں لائے گا اور مربوط کرے گا۔ یہ مرکز مختلف تحفظ اور کاشت کی سرگرمیوں کے علاوہ آیوش فارمیسیوں کے ذریعہ مارکیٹ تک رسائی کی سہولتیں فراہم کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن  ۔ع س ۔  ت ع )

   U.NO. 6004


(Release ID: 1660585) Visitor Counter : 168