مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
‘سووچھ بھارت کے 6سال ، بے مثال ’ –ہاوسنگ اور شہری امورکی وزارت گاندھی جینتی کے موقع پر سووچھ بھارت مشن –شہرکے چھ برسوں کاجشن منائے گی
Posted On:
01 OCT 2020 11:13AM by PIB Delhi
ہردیپ پوری جامع ومفصل اورمتحرک جی آئی ایس پورٹل ریلیز کریں گے جن میں موثرایس ڈبلیوایم کے لئے اختراعی کوششوں کی نمائش کی جائے گی
کووڈ -19کے رخ پر حفظان نقطہ نظرسے ہندوستانی شہروں میں کیااقدامات کئے گئے ، ان پرایک دستاویز جاری کی جائے گی
ریاستوں /شہروں کے چھ سالہ تجربات پراجلاس منعقد کیاجائے گا
سووچھتم بھارت کے رخ پر آئندہ کے اقدامات وضع کئے جائیں گے
ایس وی ایم یو کے تحت اب تک 4327بلدیاتی مقامی اداروں کو اوڈی ایف قراردیاگیا
66لاکھ انفرادی گھریلو رفع حاجت گاہیں اورچھ لاکھ سے زیادہ کمیونٹی /پبلک رفع حاجت گاہیں مکمل کی گئیں
اب تک 1319شہروں کو اوڈی ایف +اور489شہروں کو اوڈی ایف ++قراردیاگیا
2900سے زیادہ شہروں میں 59900رفع حاجت گاہوں کو گوگل نقشے پرلایاگیا
97فیصد وارڈوں میں ایس ڈبلیو ایم کے تحت گھرگھرجاکرکوڑے اٹھانے کا نظم مکمل کیاگیاہے
77فیصد وارڈوں میں کوڑے الگ کرنے کے وسائل موجود ہیں جب کہ مجموعی کوڑے کے 67فیصد حصے کو پروسیس کیاجارہاہے جو 2014کی 18فیصد پروسیسنگ کی سطح سے تقریبا 4گنازیادہ ہے
ہاوسنگ اور شہری امورکی وزارت کی طرف سے کوڑے سے پاک شہروں کے لئے درجہ بندی کے معیارکے مطابق اندور، امبیکاپور، نوی ممبئی ، سورت ، راج کوٹ اور میسورو کو 5 -اسٹارشہروں کا درجہ مل گیاہے ، 86شہروں کو 3 -اسٹاراور 64شہروں کو 1-اسٹارشہروں کا درجہ حاصل ہے
12کروڑشہریوں نے سووچھ سرویکشن 2020میں حصہ لیا
صفائی ستھرائی کا کام کرنے والے تمام کارکنوں اورعارضی طورپر کوڑا چننے کے کام پر معمور کارکنوں کے لئے مہاتماگاندھی کے تصورکے مطابق باوقار روٹی روزی کے نظم پرزوردیاگیا۔مہاتماگاندھی کا یہ تصور سماج کے ہرطبقے کے ساتھ مساوات کو یقینی بنانے سے ہے
84000سے زیادہ عارضی کوڑا چننے والوں کواصل دھارے سے مربوط کیاگیاہے ، جب کہ 5.5لاکھ سے زیادہ صفائی کارکنوں کو مختلف بہبودی اسکیموں سے جوڑا گیاہے
صلاحیت سازی کے لئے 150سے زیادہ ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا جن میں 3200سے زیادہ یوایل بی کے زائد 6000افسروں نے شرکت
نئی دہلی ،یکم اکتوبر:ہاوسنگ اورشہری امورکی وزارت 2اکتوبر، 2020کو سووچھتاکے 6سال بے مثال عنوان کے تحت ایک ویبنار کے اہتمام کے ذریعہ سووچھ بھارت مشن –شہری کی چھٹی سالگرہ منارہی ہے ۔اس روز جب مہاتماگاندھی کی 151ویں سالگرہ بھی منائی جائے گی ، مذکورہ مشن کے تحت 6برسوں کی کامیابیوں کے جشن پر توجہ مرکوز رہے گی ، جس میں ریاستوں اورشہروں کے علاوہ شریک عمل تنظیموں کے تجربات سے ایک دوسرے کو آگاہ کیاجائے گا۔ ہاوسنگ اور شہری امورکے وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ پوری اپنی وزارت کے سکریٹری جناب درگاشنکر مشرا اور وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب کامران رضوی کے ساتھ اس موقع پرمنعقد ہ ویبنار کی صدارت کریں گے ۔
وزیرموصوف جامع ومفصل اورمتحرک جی آئی ایس پورٹل ریلیز کریں گے جن میں فضلہ کے موثر نظم کی ملک گیراختراعی کوششوں کی نمائش کی جائے گی ۔ اسی کے ساتھ وزارت کی طرف سے جن دیگرچیزوں کا اجراعمل میں آئے گا ان میں کووڈ -19کے رخ پرہندوستانی شہروں کے رد عمل پرایک دستاویز ، این آئی یواے کی طرف سے صفائی ستھرائی سے متعلق نقطہ نظرمشکلات سے تیزی سے باہرآنے کی صلاحیت سے متعلق محاذی خبریں ، این ایف ایس ایس ایم کی طرف سے صفائی کارکنوں کی حوصلہ افزاواقعاتی خبروں کا ایک مجموعہ اور شہری انتظامی مرکز یوسی ایم کی طرف سے تیارکردہ صفائی کارکنوں کے تحفظ کے لئے ایک ٹول کٹ شامل ہیں ۔
اجلاس کے دوسرے وقفے میں منتخب ریاستوں اورشہروں کے 6برسوں کے تجربات پر توجہ دی جائے گی اورسووچھتم بھارت کے رخ پر آئندہ کے اقدامات وضع کئے جائیں گے ۔ یہ تقریب تمام ذمہ داروں کو اس بات کا موقع فراہم کرے گی کہ وہ ایک دوسرے سے سیکھیں اور مشن کے اگلے مرحلے کا تصورسامنے لائیں ۔
سووچھ بھارت مشن –شہری نے 2014میں اپنے آغاز کے بعد سے اب تک صفائی ستھرائی اور کوڑے کرکٹ کے نظم دونوں شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ۔4327مقامی بلدیاتی اداروں کے تحت علاقوں کو اب تک کھلے میں رفع حاجت سے پاک قراردیاگیاہے ۔یہ کام 66لاکھ سے زیادہ انفرادی گھریلو رفع حاجت گاہوں کے علاوہ 6لاکھ سے زیادہ کمیونٹی /پبلک ٹوائلٹ کی تعمیرسے ممکن ہواہے ۔یہ کامیابی اس مشن کے مقررہ نشانے سے زیادہ ہے ۔ اس مشن کے تحت اب اوڈی ایف +اوراو ڈی ایف ++پروٹوکول کے ذریعہ صفائی ستھرائی پرتوجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔ اب تک 1319شہروں کو اوڈی ایف +اور 489شہروں کو اوڈی ایف ++کادرجہ دے دیاگیاہے ۔ علاوہ ازیں 2900+شہروں میں 59900 سے زیادہ رفع حاجت گاہوں کو گوگل نقشے پرلے آیاگیاہے ۔ ٹھوس فضلے کی 97فیصدوارڈوں میں گھرگھرجاکر وصولیابی کانظم مکمل کرلیاگیاہے ۔ 77فیصد وارڈوں میں کوڑے الگ کرنے کے وسائل موجود ہیں جب کہ مجموعی کوڑے کے 67فیصد حصے کو پروسیس کیاجارہاہے جو 2014کی 18فیصد پروسیسنگ کی سطح سے تقریبا 4گنازیادہ ہے ۔ ہاوسنگ اور شہری امورکی وزارت کی طرف سے کوڑے سے پاک شہروں کے لئے درجہ بندی کے معیارکے مطابق اندور، امبیکاپور، نوی ممبئی ، سورت ، راج کوٹ اور میسورو کو 5 -اسٹارشہروں کا درجہ مل گیاہے ، 86شہروں کو 3 -اسٹاراور 64شہروں کو 1-اسٹارشہروں کا درجہ حاصل ہے ۔مزید برآں اس مشن کو ایک سرکاری پروگرام تک محدود نہیں رکھاگیابلکہ اسے ایک عوامی تحریک یعنی حقیقی‘ جن آندولن ’ میں بدل دیاگیاہے ،جس میں سووچھ سرویکشن 2020کے تحت 12کروڑسے زیادہ شہریوں نے حصہ لیا۔
اس مشن کے تحت صفائی ستھرائی کا کام کرنے والے تمام کارکنوں اورعارضی طورپر کوڑا چننے کے کام پر معمور کارکنوں کے لئے مہاتماگاندھی کے تصورکے مطابق باوقار روٹی روزی کے نظم پرزوردیاگیا۔مہاتماگاندھی کا یہ تصور سماج کے ہرطبقے کے ساتھ مساوات کو یقینی بنانے سے ہے ۔
اس رخ پر 84000 سے زیادہ عارضی کوڑا چننے والوں کواصل دھارے سے مربوط کیاگیاہے ، جب کہ 5.5لاکھ سے زیادہ صفائی کارکنوں کو مختلف بہبودی اسکیموں سے جوڑا گیاہے ۔
افسران اور مقامی بلدیاتی اداروں کے عملے کے اراکین کی صلاحیت سازی کے لئے 150سے زیادہ ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا جن میں 3200سے زیادہ یوایل بی کے زائد 6000افسروں نے شرکت کی۔
سووچھ بھارت مشن حکومت ہند کا ایک نمایاں پروگرام ہے جسے عزت مآب وزیراعظم نے 2014میں راج گھاٹ سے 2اکتوبرکو شروع کیاتھا اورمقصد یہ رکھاگیا کہ 2019کے 2اکتوبر تک جب بابائے قوم کی 150ویں سالگرہ مناجارہی ہوگی ، صاف ستھرے ہندوستان کا مقصد حاصل کرلیاجائے گا۔ اس مشن کامقصد شہروں میں آباد ہندوستانیوں کو ایسا بنانا ہے جہاں کھلے میں کوئی رفع حاجت نہ کرتاہواور شہریوں کے مزاج میں بڑے پیمانے پرتبدیلی لاکرسائنسی اورجدید طریقے سے ٹھوس فضلے کا نظم کرناہے ۔
***************
)م ن۔ع س۔ ع آ)
U-5993
(Release ID: 1660566)
Visitor Counter : 209
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Odia
,
Telugu
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Malayalam