بجلی کی وزارت

ایس جے وی این نے بجلی کی وزارت کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کئے


مرکزی پی ایس یو کا مقصد ایکسی لینٹ زمرے کے تحت اس سال کے دوران 9680 ملین یونٹس بجلی پیدا کرنےکا نشانہ حاصل کرنا ہے

ایکسی لینٹ زمرے کے تحت 2880 کروڑ روپے کا سی اے پی ای ایکس کا نشانہ اور 2800 کروڑ روپے کا لین دین کا نشانہ بھی مفاہمت نامہ کا حصہ ہے

Posted On: 30 SEP 2020 4:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی30،ستمبر2020

ایس جے وی این لمیٹیڈ نے 21-2020 کے لئے بھارت سرکار کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں۔ بھارت سرکار کی طرف سے مفاہمت نامہ پر دستخط بجلی کے سکریٹری جناب ایس این سہائے نے کیے، جبکہ ایس جے وی این کی جانب سے مفاہمت نامہ پر دستخط ادارے کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب نند لال شرما نےکیے۔ مفاہمت نامہ پر دستخط ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MoUSigningCeremony(1)7OMD.JPG

مفاہمت نامہ میں طے کیے گئے نشانوں کے مطابق ایس جے وی این ایکسیلینٹ زمرے کے تحت اس سال کے دوران 9680 ملین یونٹس بجلی پیدا کرنےکا نشانہ حاصل کرنےکی کوشش کرے گا۔ مزیدیہ کہ ایس جے وی این کا 2880 کروڑ روپے کا کیپٹل خرچ (سی اے پی ای ایکس) کا نشانہ ہوتا اور آپریشنل صلاحیت اور پروجیکٹ کی نگرانی سے متعلق دیگر نشانوں کے ساتھ ایکسی لینٹ زمرے کے تحت 2800 کروڑ روپے زمرے کا لین دین کا نشانہ ہوگا۔

مفاہمت نامہ پر دستخط کی تقریب کے وقت محترمہ گیتا کپور، ڈائریکٹر (پرسنل) ڈائریکٹر (سول) ایس پی بنسل، مالیات کے ڈائریکٹر اے کے سنگھ اور الیکٹریکل کے جناب سشیل شرما اور ایس جے وی این کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

کانفرنس کے دوران جناب نند لال شرما نے بجلی کے سکریٹری کو بتایا کہ 2016 میگاواٹ کے ایک نصب شدہ گنجائش کے ساتھ ایس جے وی این نے 20-2019 کے لئے اپنے شیئر ہولڈرس (شراکت داروں) کو 864.56 کروڑ روپے کا منافع پہلے ہی ادا کردیاہے، جبکہ سابقہ مالی سال کے دوران 844.91 کروڑ روپے کا منافع ادا کیاگیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایس جے وی این نے گجرات اورجا نگم لمیٹیڈ سے بالترتیب 2.80 روپے یونٹ اور 2.73 روپے فی یونٹ کے محصولات پر 100 میگاواٹ دھولیرا سولر ساور پروجیکٹ سے حاصل کیے ہیں۔

جناب نند لال شرما نے یہ بھی بتایا کہ ایس جے وی این ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، نیپال اور بھوٹان میں 13 ہائیڈرو پروجیکٹس نافذ کررہا ہے۔ اس کے علاوہ ایس جے وی این بہار میں 1320 میگاواٹ کے بکسر تھرمل پاور پروجیکٹ بھی نافذ کررہا ہے۔

...............................................................

                                                                                                                                                  م ن، ح ا، ع ر

U-5985



(Release ID: 1660511) Visitor Counter : 118