وزارت خزانہ

ایمانداروں کی عزت افزائی – سی بی ڈی ٹی نے  فیس لیس اپیل  کا آغاز کیا

Posted On: 25 SEP 2020 3:29PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،26 ستمبر / انکم ٹیکس محکمے نے آج  انکم ٹیکس سے متعلق اپیل کے لئے  فیس لیس یعنی حاضری کے بغیر نظام کا آغاز کیا ہے ۔ فیس لیس اپیل کے تحت انکم ٹیکس سے متعلق  تمام اپیلوں کو  فیس لیس   طریقے سے  نمٹایا جائے گا ۔  البتہ  سنگین دھوکہ دہی   ، بڑے ٹیکس کی چوری  ، حساس اور  تلاشی  کے معاملات   ، بین الاقوامی ٹیکس اور کالے دھن کے قانون  سے  متعلق معاملات  ، اِس سے مستثنیٰ رہیں گے ۔ اس سلسلے میں آج گزٹ نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

          قابل ذکر ہے کہ محترم وزیر اعظم نے  13 اگست ، 2020 ء کو " ایماندارون کی عزت افزائی – شفاف  ٹیکس نظام " کے ایک حصے  کے طور پر  فیس لیس اسسمنٹ اور  ٹیکس پیئر کا چارٹر    کا آغاز کرتے ہوئے  پنڈت دین دیال اپادھیائے  کے یومِ  پیدائش   پر  25 ستمبر ، 2020 ء کو  فیس لیس اپیل   کا آغاز کرنے کا اعلان کیا تھا ۔  انکم ٹیکس محکمے نے حال ہی میں  ٹیکس کے عمل کو آسان بنانے  اور ٹیکس دہندگان کے لئے    ادائیگی کو آسان بنانے کی خاطر  براہ راست ٹیکس   میں کئی اصلاحات  کی ہیں ۔ 

          فیس لیس اپیل کے تحت اب  انکم ٹیکس اپیلوں کا تمام  عمل   ، جس میں  ای  - ایلوکیشن آف اپیل   ،  نوٹس   / سوال نامے   کی ای – مواصلات ، سماعت کے لئے  ای – تصدیق  / ای – پوچھ تاچھ  اور  اپیل  سے متعلق احکامات  کی ای – مواصلات سبھی آن لائن کی جائیں گی ، جس  کی وجہ سے  اپیل کرنے والے  اور محکمے کے درمیان  کوئی   بالمشافہ  گفتگو کی ضرورت نہیں ہو گی ۔ اس نظام میں  ٹیکس دہند گان اور اُن کے وکیلوں اور انکم ٹیکس محکمے کے درمیان  کوئی  بالمشافہ گفتگو یا ملاقات  نہیں ہو گی ۔ ٹیکس دہند گان  اپنے گھر  سے آسانی کے ساتھ  اپنی درخواست دے سکیں گے اور   اپنا وقت اور  وسائل بچا سکیں گے ۔

          فیس لیس اپیل کے نظام میں   ڈاٹا اینالیٹکس  اور اے آئی کے ذریعے    ڈائنامک    دائرۂ اختیار کے تحت  مرکزی  طور پر نوٹس   جاری کئے جائیں گے ، جن کا   دستاویزاتی  شناختی نمبر  ( ڈی آئی این ) دستیاب ہو گا ۔  ڈائنامک دائرۂ اختیار کے طور پر    ایک شہر میں  اپیل سے متعلق ایک   حکم نامے کا مسودہ  تیار کیا جائے گا اور   اس کا تجزیہ کسی دوسرے شہر میں کیا جائے گا  ، جس کا مقصد  احکامات کو منصفانہ اور درست بنانا ہے ۔  فیس لیس اپیل کا نظام   نہ صرف ٹیکس دہندگان کو  بڑی سہولت فراہم کرے گا  بلکہ  اپریل پر منصفانہ  اور درست احکامات کو یقینی بنائے گا اور مزید قانونی کارروائی  کے امکان کو کم سے کم کرے گا ۔  نیا نظام  انکم ٹیکس محکمے   میں   زیادہ کار کردگی  ، شفافیت  اور کار کردگی میں جوابدہی  کو بھی بڑھاوا دے گا ۔ 

          سی بی ڈی ٹی  کے پاس موجود اعداد و شمار کے مطابق   محکمے میں   اپیل سے تعلق رکھنے والے کمشنر کی سطح پر    تقریباً  4.6 لاکھ اپیلیں  التواء میں ہیں  ۔ ان میں سے تقریباً 4.05  لاکھ اپیلیں   یعنی  کل اپیلوں  کی 88 فی صد تعداد  کو  فیس لیس اپیل  کے نظام  کے تحت فیصل کیا جائے گا اور   موجودہ کمشنروں کی  تعداد  کے تقریباً 85 فی صد  کمشنروں کو   فیس لیس اپیل  کے نظام کے تحت  معاملات کا فیصلہ کرنے کے لئے  استعمال کیا جائے گا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (26-09-2020)

U. No.  5862

 


(Release ID: 1659330) Visitor Counter : 240