امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے وزیر اعظم  نریندر مودی کو ، اُن کی سالگرہ پر مبارکباد دی


‘‘ ملک کے سب سے مقبول  لیڈر وزیر اعظم  جناب نریندر مودی  کو ، اُن کے یومِ پیدائش پر مبارکباد  ، جنہوں نے خود کو غریبوں کی بہبود اور  ملک کی خدمت کے لئے وقف  کر دیا  ہے ’’

‘‘ میں ملک کے کروڑوں ہم وطنوں کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی اچھی صحت اور درازیٔ عمر کی دعا کرتا ہوں ’’  

Posted On: 17 SEP 2020 1:36PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،17 ستمبر / مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ان کے یومِ پیدائش  پر مبارکباد دی ہے ۔ جناب امت شاہ نے سلسلے وار ٹوئیٹ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  ‘‘ ملک کے سب سے مقبول  لیڈر وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کو ان کے یومِ پیدائش  پر مبارکباد ، جنہوں نے خود کو غریبوں کی بہبود اور  ملک کی  خدمت کے لئے وقف کر دیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی جی کی شکل میں ملک کو ایک ایسا لیڈر ملا ہے ، جس نے مختلف  عوامی فلاحی  پالیسیوں کے ذریعے  محروم طبقوں  کو اصل دھارے میں شامل  کیا اور  ایک مضبوط  بھارت کی بنیاد ڈالی ہے ’’ ۔

          مرکزی وزیر داخلہ  نے کہا کہ ‘‘ چاہے  یہ ہاؤسنگ  کی فراہمی ہو ، بینک کھاتے ہوں ،  یا غریبوں کے لئے  بیت الخلاء ہوں ، جنہیں  دہائیوں سے ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا ، یا  اجولا اسکیم کے تحت  کوکنگ گیس کی فراہمی ہو اور انہیں با وقار زندگی فراہم کرنا  ہو ، یہ سبھی کام صرف اور صرف وزیر اعظم نریندر مودی جی کے  غیر متزلزل  عزم کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔ ’’

          جناب شاہ نے مزید کہا کہ ‘‘ وزیر اعظم  نریند رمودی جی کی قیادت  میں بھارت ماتا کی خدمت  کرنا خوش قسمتی  ہے ، جنہوں نے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ ایک طاقتور ، محفوظ اور خود کفیل  بھارت کے لئے  وقف  کر دیا ہے ۔ میں کروڑوں  ہم وطنوں کے ساتھ پی ایم  مودی  کی اچھی صحت اور درازیٔ عمر  کی دعاء کرتا ہوں ’’ ۔  

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  5541


(Release ID: 1655976) Visitor Counter : 123