وزارت آیوش

ہندستانی نظام طب اور ہومیوپیتھی کی طبی تعلیم میں انقلابی تبدیلی آئے گی

Posted On: 15 SEP 2020 12:15PM by PIB Delhi

وزارت آیوش کے دو اہم بلوں کی پارلیمانی منظوری کے بعد، ملک ہندوستانی نظام طب اور ہومیوپیتھی کی طبی تعلیم میں انقلابی اصلاحات لانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

ہندستانی نظام طب کے قومی کمیشن بل مجریہ 2020 اور ہومیوپیتھی کے قومی کمیشن بل مجریہ 2020 کو 14 ستمبر 2020 کو لوک سبھا میں منظور کیا گیا۔ یہ جڑواں بل موجودہ ہندوستانی میڈیسن سنٹرل کونسل ایکٹ مجریہ1970 اور ہومیوپیتھی سنٹرل کونسل ایکٹ مجریہ 1973 کی جگہ لائے گئے ہیں۔

ان دونوں بلوں کو راجیہ سبھا نے 18 مارچ 2020 کومنظور کرلیا تھا۔ ان بلوں کے لئے پارلیمنٹ کی منظوری حاصل کرنا آیوش کی تاریخ میں ایک اہم کامیابی ہے۔ مذکورہ بلوں کے قانون بن جانے سے موجودہ سنٹرل کونسل آف انڈین میڈیسن (سی سی آئی ایم) اور سینٹرل کونسل آف ہومیوپیتھی میں نئی جان پڑ جائے گی۔

توقع کی جاتی ہے کہ انڈین سسٹم آف میڈیسن کے  قومی کمیشن اور ہومیوپیتھی کے قومی کمیشن کے قیام سے بالترتیب ہندوستانی سسٹم آف میڈیسن اور ہومیوپیتھی کی طبی تعلیم میں اصلاحات سامنے آئیں گی۔ 

انڈین سسٹم آف میڈیسن کے قومی بل بل مجریہ 2019 اور ہومیوپیتھی قومی کمیشن بل، 2019 کو راجیہ سبھا میں 7 جنوری، 2019 کو پیش کیا گیا تھا۔ بعد میں ان دونوں بلوں کو صحت اور خاندانی بہبود کی مجلس قائمہ سے متعلق محکمے کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

کمیٹی نے ان بلوں کی جانچ کی اور نیشنل میڈیکل کمیشن ایکٹ مجریہ2019 سے مطابقت کے ساتھ کچھ ترامیم کی تجویز پیش کی۔  اسی کے مطابق وزارت نے اہم تجاویز پر غور کیا اور مذکورہ بلوں میں باقاعدہ طور پر ترامیم پیش کیں جس کے بعد انہیں 18 مارچ 2020 کو ہندوستانی نظام طب کے قومی کمیشن بل2020 اور ہومیوپیتھی کے قومی کمیشن بل 2020 کے طور پر منطور کر لیا گیا۔

*************

( م ن۔ ر ف ۔   م ف (

16-09-2020

U. No. 5433



(Release ID: 1654877) Visitor Counter : 162