وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 12ستمبر کو مدھیہ پردیش میں پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت تعمیر شدہ 1.75لاکھ مکانوں کا افتتاح کریں گے اور‘‘گرہ پرویشم ’’میں شرکت کریں گے
Posted On:
10 SEP 2020 5:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،10ستمبر : وزیراعظم جناب نریندرمودی 12ستمبر ،2020کو ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ مدھیہ پردیش ریاست میں پردھان منتری آواس یوجنا۔ گرامین (پی ایم اے وائی ۔ جی) کے تحت تعمیر کردہ 1.75لاکھ مکانوں کا افتتاح کریں گے اور گرہ پرویشم میں شرکت کریں گے ۔ یہ تمام مکانات کووڈ ۔19وباء کی موجودہ چیلنج بھری مدت کے دوران تعمیر /مکمل کئے گئے ہیں ۔
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ بھی اس موقع پرموجود ہوں گے ۔ اس پروگرام کو ڈی ڈی نیوز پربراہ راست نشرکیاجائے گا۔
پس منظر
وزیراعظم نے ‘‘2022تک سبھی کے لئے مکان ’’کی ایک عام اپیل کی تھی جس کے لئے 20نومبر ، 2016کو پی ایم اے وائی ۔ جی کاایک اہم پروگرام شروع کیاگیاتھا۔ پروگرام کے تحت پورے ملک میں اب تک 1.14کروڑمکان تعمیرکئے جاچکے ہیں ۔ مدھیہ پردیش ریاست میں اب تک 17لاکھ غریب کنبوں کو اس اسکیم سے فائدہ پہنچاہے ۔یہ ان تمام غریب لوگوں کے مکانات ہیں جن کے پاس پہلے یاتوکوئی گھرنہیں تھا یا بہت عارضی طریقے سے بنے مکانوں میں رہ رہے تھے ۔
پی ایم اے وائی ۔جی کے تحت ہرفیض پانے والوں کو 1.20لاکھ روپے کی صد فیصد امداد دی جاتی ہے جس میں مرکز اور ریاست کے درمیان تناسب 60:40ہے ۔پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت تعمیرکردہ ان تمام مکانوں کے لئے فنڈ فیض حاصل کرنے والوں کے بینک کھاتوں میں جیو ٹیگ والے فوٹوگراف کے ذریعہ مرحلہ وارتصدیق کے بعد براہ راست 4حصوں فراہم کئے جاتے ہیں ۔ اسکیم کے تحت سال 2022تک 2.95کروڑمکانوں کی تعمیر کی جائے گی ۔
مکان بنانے میں امداد کے علاوہ فیض پانے والوں کو مہاتماگاندھی قومی دیہی روزگارگارنٹی اسکیم ( ایم جی نریگا) کے تحت 90/95دن کی مزدوروں کی دہاڑی کے علاوہ سوئچھ بھارت مشن گرامین کے ذریعہ بیت الخلاء کی تعمیر کے لئے 12ہزارروپے فراہم کئے جاتے ہیں ۔اسکیم میں حکومت ہند اورریاست /یوٹی کی دیگراسکیموں کے ساتھ تال میل کی بھی گنجائش ہے جس میں پردھان منتری اجوّلایوجنا اسکیم کے تحت ایل پی جی کنکشن کی فراہمی ، بجلی کا کنکشن ، جل جیون مشن کے تحت محفوظ پینے کے پانی کی رسائی وغیرہ کی رسائی شامل ہے ۔ مدھیہ پردیش حکومت نے ‘‘سمردھ پریاواس ابھیان ’’کے ذریعہ سماجی سیکیورٹی ، پنشن اسکیم ، راشن کارڈ ، پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا ، قومی دیہی روزگارمشن وغیرہ کو منسلک کیاہے تاکہ اضافی فوائد فراہم کئے جاسکیں ۔
***************
( م ن۔ وا۔ ع آ)
(11.09.2020)
U-5269
(Release ID: 1653247)
Visitor Counter : 260
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam