صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان کووڈ -19 کے ٹیسٹوں میں نئے ریکارڈ قائم کررہاہے


مسلسل دوسرے دن 11 لاکھ 70 ہزارسے زیادہ سیمپلوں کی ٹیسٹنگ کی گئی

ٹیسٹنگ کی اعلیٰ سطح کے باوجود ، روزانہ کے پازیٹو معاملوں کی شرح 7.5فیصد سے کم ہے اور تدریجی پازیٹو معاملوں کی شرح 8.5فیصد سے کم ہے

Posted On: 04 SEP 2020 12:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04 ستمبر 2020 – ہرروز دس لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی روزمرہ کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت  میں اضافہ کرنے کے مقصد کو کامیابی کے ساتھ حاصل کرنے کے بعد ، ہندوستان نے گزشتہ دودنوں میں مسلسل کووڈ-19  کی ٹیسٹنگ میں نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ان مسلسل دودنوںمیں  ملک بھر میں 11 لاکھ 70ہزار سے زیادہ سیمپلوں کی جانچ کی گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1169765 سیمپلس کی ٹیسٹنگ کی گئی ۔

کسی اور دیگر ملک میں روزانہ بہت زیادہ ٹیسٹنگ کی ان سطحوںکو حاصل نہیں کیا جاسکا ہے۔

روزانہ کی ٹیسٹنگ میں اس نمایاں اضافے کے ساتھ ہی تدریجی ٹیسٹوں کی تعداد 4کروڑ70 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔آج کی تاریخ میں تدریجی ٹیسٹوں کی تعداد  46679145  ہوگئی ہے۔

اتنے بڑے پیمانے پرروز مرہ کی ٹیسٹنگ کے باوجود  پازیٹو کیسوں کی ایک دن کی شرح اب بھی 7.5 فیصد سے نیچے ہے جبکہ تدریجی پازیٹو کیسوں کی شرح 8.5فیصدسے کم ہے۔ان نتائج سے مرکز کی زیر قیادت ٹیسٹ ،شناخت ،علاج کی حکمت عملی کی عکاسی ہوتی ہے جوکہ اکثر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ موثر طور پر نافذ کی جارہی ہے۔


Description: Description: WhatsApp Image 2020-09-04 at 10.35.11 AM.jpeg

بڑے پیمانے پر پائیدار اور کثیر ٹیسٹنگ سے جلد ڈائگنوز ، فوری آئیسولیشن  اور بروقت اسپتال میں داخلہ ممکن ہوتا ہے۔زیرنگرانی گھر میں،   اور اسپتالوںمیں آئیسولیشن ،دونوںصورتحال میں ، معیاری علاج کے پروٹوکول پرمبنی موثر علاج معالجے سے  اموات کی شرح میں  نمایاں کمی بھی سامنے آئی ہے۔شرح اموات کو کم کرکے ایک فیصدسے بھی نیچے لانے کے مقصد کے ساتھ ہندوستان کا، کیس  شرح اموات (سی ایف آر ) ، مربوط مطالعے اور پائیدار کمی کے رجحان کے باعث 1.74 فیصد تک پہنچ گیا  ہے۔

ہندوستان میں  ٹیسٹنگ کی سطحوں میں پائیدار اضافہ ،  ملک بھر میں  توسیع پذیر ڈائگنائسٹک لیب نیٹ ورک کے ذریعہ کنٹرول کیا جارہا ہے۔آج کی تاریخ میں سرکاری شعبے میں  1025 اور 606 نجی  لیب کے ساتھ، ملک گیر پیمانے پر نیٹ ورک مستحکم  ہوا ہے اور مجموعی لیب سہولیات کی تعداد 1631  ہوگئی ہے۔

ان میں مندرجہ ذیل لیب شامل ہیں:

  • رئیل -ٹائم آرٹی    پی ٹی آر پر مبنی ٹیسٹنگ کے لیب :827 ( سرکاری : 465 +نجی : 362 )
  • ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ کے لیب : 683 (سرکاری :526 + نجی :157 )
  • کیب ناٹ پر مبنی  ٹیسٹنگ کے لیب : 121(سرکاری :34 + پرائیویٹ :87)

کووڈ-19سے متعلق تکنیکی معاملات ،رہنما خطوط اور صلاح سے متعلق مصدقہ اور تازہ ترین معلومات حاصل کرنے  کے لئے برائے مہربانی باقاعدگی کے ساتھ  وزٹ کریںvisit: https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA.

کووڈ-19سے متعلق تکنیکی سوالات آپ اس پر بھیج سکتے ہیں:

technicalquery.covid19[at]gov[dot]in and other queries on ncov2019[at]gov[dot]in and @CovidIndiaSeva .

جبکہ دیگر معلومات کی جانکاری کے لئے ncov2019[at]gov[dot]in and @CovidIndiaSeva پر آپ اپنے سوالات بھیج سکتے ہیں۔

کووڈ-19سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات کے لئے ، برائے مہربانی صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر:

+91-11-23978046 or 1075 (Toll-free). پر رابطہ قائم کیاجاسکتا ہے۔ کووڈ -19 سے متعلق ،ریاستوںاور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔

*************

 

  م ن۔ اع۔رم

(03-09-2020)

U- 5077


(Release ID: 1651238) Visitor Counter : 253