مالیاتی کمیشن

پندرہویں مالیاتی کمیشن کی اقتصادی مشاورتی کونسل کی میٹنگ کل

Posted On: 03 SEP 2020 1:12PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  3 ستمبر 2020 / پندرہویں مالیاتی کمیشن کے چیئرمین جناب این کے سنگھ اور کمیشن کے دیگر اراکین ، کمیشن کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے ساتھ کل دن بھر چلنے والی  میٹنگ کا اہتمام کریں گے۔

یہ میٹنگ جی ڈی پی کی نمو، مرکز اور ریاستوں کے ٹیکس کے بقایہ جات میں رونما ہوئے اضافے ، جی ایس ٹی معاوضہ، ریونیو خسارے کی بھرپائی اور مالی استحکام سے متعلق حتمی تبادلہ خیال کے لیے منعقد کی جارہی ہے۔

کل کی میٹنگ میں اقتصادی مشاورتی کونسل کے درج ذیل اراکین کی  موجودگی  متوقع ہے۔

پناکی چکرورتی، ڈاکٹر پراچی مشرا، ڈاکٹر اومکار گوسوامی، ڈاکٹر ساجد زیڈ چنائے، جناب نیل کنٹھ مشرا، ڈاکٹر راتھن رائے، ڈاکٹر ڈی کے سریواستو، ڈاکٹر اروند ورمانی، ڈاکٹر ایم گووندراؤ، ڈاکٹر سدپتو منڈل، ڈاکٹر شنکر آچاریہ،  ڈاکٹر پرنب سین، ڈاکٹر کرشنا مورتی سبرامنین۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن  ۔ م م۔ت ع )

    (03-09-2020 )

U.NO. 5053


(Release ID: 1650957) Visitor Counter : 186