صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے ایک اور سنگ میل عبور کیا، واحد دن میں سب سے جانچ کا ریکارڈ قائم کیا


گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10.5 لاکھ سے زائد کووِڈ جانچیں انجام دی گئیں

ڈبلیو ایچ او کے ذریعہ دیے گئے مشورے کے مطابق تمام ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے یومیہ فی ملین 140 سے زائد جانچیں انجام دے رہے ہیں

Posted On: 30 AUG 2020 11:56AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 اگست 2020

 

بھارت نے کووِڈ۔19 کے خلاف جنگ میں ایک غیر معمولی سنگ میل عبور کر لیا  ہے۔ پہلی مرتبہ، واحد دن میں ریکارڈ تعداد میں 10.5 لاکھ سے زائد کووِڈ جانچیں انجام دی گئیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1055027 جانچیں مکمل کرنے کے ساتھ، بھارت نے یومیہ 10 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ کی قومی تشخیصی صلاحیت کو مزید تقویت فراہم کی ہے۔

اس حصولیابی کے ساتھ جانچوں کی کل تعداد 4.14 کروڑ (41461636) سے تجاوز کر چکی ہے۔ کووِڈ۔19 سے متعلق ارتقاء پذیر عالمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، مرکز نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ قریبی تال میل پیدا کرتے ہوئے نگہداشت سے متعلق حکمت عملی ’’جانچ کرنا، پتہ لگانا، علاج کرنا‘‘تیارکی اور اس کو نافذ کیا۔جانچ کے عمل میں تیزی لانے پر توجہ مرکوز کرنے سے مریضوں کی شناخت جلد ہو رہی ہے جس سے مریضوں کے رابطے میں آنے والوں کی بروقت اور مؤثر انداز میں تلاش یقینی ہوگئی ہے۔ اس کے بعد ہلکے اور معتدل طور پر بیمار افراد کو فور ی طور پر گھر میں آئیسولیشن کے لئے یا سہولیات مرکز  بھیجا جاتا ہے جبکہ سخت بیمار لوگوں کو ہسپتال روانہ کیا جاتاہے۔

جانچ کی صلاحیت میں زبردست اضافے اور جانچوں کی مجموعی تعداد کے نتیجے میں فی ملین جانچوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ رونما ہوا ہے۔ یہ تعداد آج 30044 کے بقدر ہے۔

’’کووِڈ۔19 سے پیداشدہ صورتحال میں عوامی صحت اور سماجی اقدامات کی ترتیب کے لئے عوامی صحتی معیار‘‘ کے موضوع پر ڈبلیو ایچ او نے اپنی رہنما ہدایات میں کووِڈ۔19 کے مشتبہ مریضوں کی مجموعی طور پر سخت نگرانی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے صلاح دی ہے کہ ایک ملک کو یومیہ فی ملین آبادی پر 140 جانچیں انجام دینے کی ضرورت ہے۔ دیگر حصولیابیوں میں، تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اس تعداد سے زیادہ جانچیں  انجام دینے کا نشانہ عبور کر لیا ہے۔ بعض ریاستوں نے مثبت شرح کے قومی اوسط سے کم  اوسط درج کرکے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا ہے۔

Description: Image

جانچ کی حکمت عملی نے قومی تجربہ گاہ نیٹ ورک کی مستحکم توسیع کو بھی یقینی بنایا ہے۔ آج سرکاری شعبے میں 1003 تجربہ گاہوں اور 580 نجی تجربہ گاہوں کے ساتھ، مجموعی طور پر 1583 تجربہ گاہیں عوام کو جانچ سے متعلق جامع سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ ان میں شامل ہیں:

  • ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی جانچ تجربہ گاہیں: 811 (سرکاری: 463 + نجی : 348)
  • ٹرو نیٹ پر مبنی جانچ تجربہ گاہیں: 651 (سرکاری: 506 + نجی: 145)
  • سی بی این اے اے ٹی پر مبنی جانچ تجربہ گاہیں: 121 (سرکاری : 34 + نجی : 87)

کووِڈ۔19 سے متعلق تکنیکی مسائل کے لئے صحیح اور تازہ ترین معلومات ، رہنما خطوط اور ایڈوائزری کے لئے برائے مہربانی باقاعدگی کے ساتھ ویب سائٹ https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA دیکھتے رہیں۔

کووِڈ۔19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر ارسال کیے جا سکے ہیں۔

کووِڈ۔19 سے متعلق کسی بھی قسم کے سوالات کے لئے برائے مہربانی وزارت برائے صحت و کنبہ بہود کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووِڈ۔19 کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر بھی دستیاب ہے۔

****

م ن۔ ا ب ن

U:4932



(Release ID: 1649914) Visitor Counter : 203