صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں ہر روز 9 لاکھ سے زیادہ سیمپل کی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔ مسلسل دوسرے روز بھی اتنے ہی سیمپل ٹیسٹ کئے گئے


مجموعی طور پر کئے گئے ٹیسٹ کی تعداد تقریباً4 کروڑ تک ہوگئی

گزشتہ دو ہفتوں میں ایک کروڑ سے زیادہ ٹیسٹ کئے جاچکے

Posted On: 28 AUG 2020 1:15PM by PIB Delhi

 ہندوستان میں ،  ہر دن کووڈ۔19 کے 9 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ مرکزی سرکار کی‘‘ ٹیسٹ، شناخت، علاج’’ حکمت عملی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے  یہ تعداد مسلسل دوسرے روز بھی قائم  رہی۔ ہندوستان میں ہر روز 10 لاکھ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت پہلے ہی وضع ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران901338 سیمپل ٹیسٹ کئے گئے۔

اس واضح اضافے کے ساتھ ہی مجموعی ٹیسٹ کی تعداد تقریباً 4 کروڑ ہوگئی ہے۔ آج کی تاریخ تک ٹیسٹ کی تعداد39477848 تک جا پہنچی ہے۔گزشتہ دو ہفتوں میں کووڈ کے لئے ایک کروڑ سے زیادہ سیمپل کی ٹیسٹنگ کی گئی۔

Description: C:\Users\admin5\Desktop\aa.jpg

 فی ملین ٹیسٹ میں بھی نمایاں اضافہ ہو کر یہ 28607 ہوگئی ہے۔یہ جارحانہ ٹیسٹنگ ہی ہے کہ پوزیٹیو معاملات کی شناخت پہلے اسٹیج میں ہی  کر لی  جاتی ہے اور ان کے قریبی رابطوں میں آنے والوں کو ٹریک کرکے انہیں الگ تھلگ کردیاجاتا ہے جس کے باعث بروقت اور موثر علاج کو یقینی بنایا جاتا ہےمعیاری اور بڑھتے ہوئے رد عمل سے ایک ایسی ٹیسٹنگ کی حکمت عملی سامنے آئی ہے جس سے ملک میں ٹیسٹنگ کے نیٹ میں توسیع ہوئی ہے۔ اس حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے ملک میں ٹیسٹنگ لیب نیٹ ورک کو مسلسل مستحکم کیاجارہا ہے۔جس میں آج کے دن تک ملک بھر میں 1564 لیب ہیں۔ ان میں سے 998 لیب سرکاری شعبے میں جب کہ  566 لیب پرائیویٹ ہیں۔ ان میں مندرجہ ذیل لیب شامل ہیں:

  •  ریئل۔ ٹائم آر ٹی، پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 801(سرکاری:461+نجی: 340)
  • ٹرو نیٹ پر مبنی  ٹیسٹنگ لیب:643(سرکاری :503+نجی:140)
  • سی بی  این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیب:120( سرکاری:34+ نجی:86)

کووڈ۔19 سے متعلق تکنیکی معاملات رہنما خطوط اور صلاح کے لئے تمام تصدیق شدہ اورتازہ ترین معلومات کے لئے برائے مہربانی باقاعدگی سے وزٹ کریں:: https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA.

کووڈ۔19 سے متعلق تکنیکی معلومات کوtechnicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر بھیجاجاسکتا ہے اور دیگر معلومات  کی جانکاری کے لئےncov2019[at]gov[dot]in  اور   @CovidIndiaSeva  پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

کووڈ۔19 سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات حاصل کرنے کے لئے برائے مہربانی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر : +91-11-23978046 or 1075 (Toll-free). پر رابطہ قائم کیاجاسکتا ہے۔کووڈ۔19 سے متعلق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست اس پر دستیاب ہے: https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf۔

****

 

( م ن ۔ا ع ۔رض)

Word-477 (2020 28.08.)

U- 4875



(Release ID: 1649211) Visitor Counter : 210