صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں صحت یابی میں اضافے کے ساتھ صحت یاب ہونے والوں اور زیرِ علاج مریضوں کے درمیان فرق میں اضافہ ہوا ہے
Posted On:
26 AUG 2020 1:06PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،26 اگست / بھارت میں آج صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ، زیر ِ علاج مریضوں سے 3.5 گنا زیادہ ہو گئی ہے ۔
ایک ہی دن میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کئی دن سے 60000 سے زیادہ ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کووڈ – 19 کے 63173 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اس طرح شفا یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 2467758 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد اور زیر علاج مریضوں کی تعداد کے درمیان فرق میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔
1760489 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ، جب کہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 707267 ہے ۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں کووڈ – 19 کے مریضوں کی صحت یابی کی شرح آج 76 فی صد سے زیادہ ( 76.30 فی صد ) ہو گئی ہے ۔
ریکارڈ تعداد میں صحت یابی کی وجہ سے ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مزید کمی آئی ہے ۔ اب زیر علاج مریضوں کی تعداد کل متاثرہ مریضوں کا صرف 21.87 فی صد ہے ۔
تیزی کے ساتھ ٹسٹ کرنے اور موثر طبی مینجمنٹ کے لئے مرکز اور ریاست / یو ٹی حکومتوں کی مربوط کوششوں کی وجہ سے اسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور شرح اموات میں بھی کمی آئی ہے ۔ آج شرح اموات مزید کم ہوکر 1.84 فی صد ہو گئی ہے ۔
کووڈ - 19 سے متعلق تکنیکی امور ، رہنما خطوط اور مشاورت کے بارے میں تمام مصدقہ جانکاری اور تازہ معلومات کے لئے https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA پر رجوع کریں ۔
کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالوں کو ای میل technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالوں کو ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجا جا سکتا ہے ۔
کووڈ – 19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 اور 1075 ( مفت ٹیلی فون نمبر ) پر رجو کریں ۔
ریاستوں / یو ٹی کی کووڈ – 19 سے متعلق ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 4825
(Release ID: 1648857)
Visitor Counter : 258
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam