صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

‘‘ ٹیسٹ، ٹریک، ٹریٹ’’ حکمت عملی کے نتیجہ میں بھارت نے تقریباً 3کروڑ 70 لاکھ افراد کے ٹیسٹ کرلئے ہیں


ٹیسٹ فی ملین( ٹی پی ایم) بڑھ کر 26685 تک پہنچ گئے

Posted On: 25 AUG 2020 1:22PM by PIB Delhi

‘‘ ٹیسٹ، ٹریک، ٹریٹ’’ حکمت عملی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بھارت نے اب تک کووڈ۔ 19 کے تقریباً 3 کروڑ 70 لاکھ سیمپل کی ٹیسٹنگ مکمل کرلی ہے۔ روزانہ کے ٹیسٹ کرنے کی تعداد کو تیزی کے ساتھ بڑھانے کے ہندوستان کے مربوط عزم کے ساتھ آج ٹیسٹنگ کی تعداد 36827520 تک جا پہنچی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 925383 ٹیسٹ کئے گئے جس کے ساتھ ہی ٹیسٹ فی ملین میں کافی اضافہ ہو کر یہ 26685 تک پہنچ گئے ہیں۔

بروقت شناخت، پوری طور پر آئسیو لیشن اور موثر علاج کی جانب پہلے اقدام کے طور پر بڑے پیمانےپر ٹیسٹنگ سے اس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لئے بھی  نتائج ابھر کر سامنے آئے ہے۔

Description: C:\Users\admin5\Desktop\ddd.jpg

 

پونے میں واحد لیب سے شروع کرتے ہوئے آج ہندوستان میں ٹیسٹنگ کے لیب  نیٹ ورک کی تعداد نمایاں طور پر بڑھ کر 1524 ہوگئی ہے۔ ان میں 986 لیب سرکاری شعبے میں ہے جبکہ 538 نجی لیب ہے۔ ان میں مندرجہ ذیل لیب شامل ہیں:

 ریئل ٹائم آر ٹی۔ پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 787( سرکاری: 459+نجی:328)

 ٹرو نیٹ پر  مبنی ٹیسٹنگ لیب:619( سرکاری:493+ نجی:126)

سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیب:118( سرکاری:34+ نجی84)

 

 

کووڈ۔19 سے متعلق ہر طرح کی تصدیق شدہ اور جدید ترین جانکاری نیز تکنیکی معاملات ،رہنما خطوط اور صلاح و مشورہ کے لئے برائے مہربانی وزٹ کریں۔

https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA.

کووڈ۔19 سے متعلق تکنیکی معلومات کے لئے اپنے سوالات

 technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر بھیج سکتے ہیں۔ دیگر معلومات کے لئے برائے مہربانی رابطہ کریں:

 ncov2019[at]gov[dot]in and @CovidIndiaSeva .

 کووڈ۔19 سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات حاصل کرنے کے لئے برائے مہربانی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی مدد لائن ٹیلی فون نمبر :  +91-11-23978046 or 1075 (Toll-free). پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔

 کووڈ۔19 سے متعلق  ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مدد لائن ٹیلی فون نمبروں کی فہرست بھی اس سائٹ پر لاگ کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

****

 

( م ن ۔ا ع ۔رض)

(25.08.2020) Word: 392

 U-4801



(Release ID: 1648468) Visitor Counter : 212