صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66550 مریضوں کے ساتھ ایک دن میں اب تک کا سب سے زیادہ ریکوری کا ریکارڈ


ہندوستان نے ایک اور نشانہ حاصل کیا: مجموعی طور پر ریکوری مریضوں کی تعداد 24 لاکھ سے زیادہ ہوگئی
گزشتہ 25 دنوں کے دوران ریکوری معاملات میں 100 فیصدی سے زیادہ کا اضافہ

Posted On: 25 AUG 2020 12:29PM by PIB Delhi

 

مرکزی حکومت کے زیر قیادت اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ اشتراکی اور جامع اقدامات کے نتائج حاصل ہورہے ہیں۔

ہندوستان میں ایک دن میں سب سے زیادہ ریکوری کا ریکارڈ بنا ہے۔ کووڈ۔19 کے 66550 مریض گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹھیک ہوئے اور انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ، شناخت کرنے کے جامع طریقے اور پر اثر طور پر علاج کرنے کی سرکار کی پالیسی کے نتیجہ میں مرض سے ریکور کرنے والے افراد کی تعداد 24 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے (2404585)۔

اس کے ساتھ ہی  ہندوستان میں کووڈ۔19 کے مریضوں کی  ریکوری کرنے کی شناخت 76 فیصد تک ہوگئی ہے (75.92فیصد) ۔ریکوری کرنے والے مریضوں کی تعداد  کے بعد ایکٹیو معاملات (704348)  کم رہ گئے ہیں  جب کہ  یہ 17 لاکھ سے زیادہ تھے۔ آج کی تاریخ میں ریکور ہونے والے مریضوں کی تعداد ایکٹیو کیسز کے مقابلے 3.41 زیادہ ہے۔ گزشتہ 25 دنوں میں ریکور کرنے والے معاملات میں 100 فیصدی سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

بڑی تعداد میں رپورٹ ریکوری نے اس بات کو یقینی بنا دیا ہے کہ ملک میں اصل مریضوں کی  تعداد یعنی ایکٹیو معاملات کی تعداد کم ہوگئی ہے اور یہ اس وقت مجموعی طور پر پوزیٹیو معاملات کا صرف 22.24 فیصد رہ گیا ہے۔

 مرکزی حکومت اور ریاستوں نیز مرکز کے زیرانتظام  علاقوں کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں اور ٹیسٹنگ کے موثر اقدامات، نگرانی اور کنٹکٹ  ٹریسنگ کے ذریعہ  محصور کرنے،گھروں اور اداروں میں الگ تھلگ رکھنے، کووڈ سہولیات کے تین زمروں کے ذریعہ جدید طبی بنیادی ڈھانچے میں موثر علاج کے ساتھ اس مرض پر بھرپور توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ ان سہولیات میں مخصوص کووڈ دیکھ بھال کے مراکز، مخصوص کووڈ صحت کے مراکز اور مخصوص ہسپتال شامل ہیں۔ ان پائیدار اقدامات کے نتائج شامل آئے ہیں اور مریضوں کی شرح اموات گر کر آج کی تاریخ میں 1.84 فیصد  ہوگئی ہے۔

کووڈ۔19 سے متعلق ہر طرح کی تصدیق شدہ اور جدید ترین جانکاری نیز تکنیکی معاملات رہنما خطوط اور صلاح و مشورہ کے لئے برائے مہربانی وزٹ کریں۔

https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA.

کووڈ۔19 سے متعلق تکنیکی معلومات کے لئے اپنے سوالات

 technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر بھیج سکتے ہیں۔ دیگر معلومات کے لئے برائے مہربانی رابطہ کریں:

 ncov2019[at]gov[dot]in and @CovidIndiaSeva .

 کووڈ۔19 سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات حاصل کرنے کے لئے برائے مہربانی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی مدد لائن ٹیلی فون نمبر :  +91-11-23978046 or 1075 (Toll-free). پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔

 کووڈ۔19 سے متعلق  ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مدد لائن ٹیلی فون نمبروں کی فہرست بھی اس سائٹ پر لاگ کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

****

 

 ( م ن ۔ا ع ۔رض)

U-4796



(Release ID: 1648453) Visitor Counter : 238