صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت کے مجموعی رکوری معاملات کی تعداد 23 لاکھ سے زائد
جومریض ری کورہوئے ہیں وہ ایکٹو معاملات سے تین گنا زیادہ ہیں
ری کوری معاملات ایکٹو معاملات سے 16 لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہیں
Posted On:
24 AUG 2020 12:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24/اگست 2020، کووڈ -19 کی بیماری سے ری کور کرنے والے اور زیادہ مریضوں اور اسپتالو ں سے چھٹی پانے والے نیز گھر میں آئیسولیشن ( کم اوراوسط درجے کے متاثر معاملات ) کے معاملات کے ساتھ ہی ہندوستان میں کووڈ-19 سے ری کوری کے معاملات سے آج 23 لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہیں۔
23 لاکھ 38 ہزار 35 مریضوں کی ری کوری ،بڑے پیمانے پر بیماری کی ٹیسٹنگ کی پالیسی ، نگرانی اور ایک سے دوسرے کو بیماری لگنے کے معاملات کا پتہ لگانے اور پر ُاثر طور پر ان کا علاج کرنے کی پالیسی کو پراثر طور پر نافذ کرنے کا نتیجہ ہے ۔کووڈ -19سے زیادہ اور بہت زیادہ متاثر مریضوں کے مابین ری کوری کی زیادہ شرح معیاری دیکھ بھال کے ضابطوں پر توجہ مرکوز کرنے کی وجہ سے حاصل ہوسکی ہے ،جس میں آکسیجن کے بروقت استعمال ،آئی سی یوز اور اسپتالوں میں بہتر ماہر ڈاکٹر اور ایمبولینس کی اور زیادہ بہتر خدمات شامل ہیں، جو لوگ گھرو ں میں آئسولیشن میں رہے ہیں ، طبی طورپر ان کی دیکھ بھال اورنگرانی کی جارہی ہے اور وہ بھی تیزی کے ساتھ ری کوری کررہے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57469 معاملات کی ری کوری کے ساتھ ہی کووڈ -19 کے مریضوں میں ہندوستان کی ری کوری کی شرح 75 فیصد ( 75.27فیصد) 75 فیصدسے زیادہ ہوگئی ہے جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ری کور ہونے والے مریضوں کی تعداد میں گزشتہ کئی مہینوں سے بڑی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہندوستان میں 16 لاکھ سے زیادہ ( 1627264) سے زیادہ مریض ری کور ہوئے ہیں جبکہ ایکٹو کیس کی تعداد کم ہے۔( 710771 مریض جو کہ فعال طبی دیکھ بھال کے تحت ہیں) بڑے پیمانے پر ری کوری معاملات کے ریکارڈ سے یہ بات یقینی ہوگئی ہے کہ ملک میں بیماری سے متاثر اصل معاملات یعنی ایکٹو کیسز کی تعداد میں کمی ہوئی ہے اور اس وقت یہ مجموعی پازیٹو معاملات کے صرف 22.88فیصد ہے۔شرح اموات کے معاملات کو کم رکھنے میں آئی سی یوز میں مریضوں کی پر اثر کلینیکل انتظامیہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے،جس سے اس میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ مزید گر کر آج 1.85 فیصد پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان میں بڑھتی ہوئی ری کوری کی نمایاں شرح اورشرح اموات میں واضح کمی کا کام اے آئی آئی ایم ایس نئی دلی نے وزارت صحت کے ساتھ فعال شراکتداری کے ذریعہ منعقدہ ‘‘ کووڈ ۔19 انتظامیہ سے متعلق قومی ای –آئی سی یو کے ذریعہ مشق کے توسط کیاجارہا ہے۔قومی ای -آئی سی یو ہفتے میں دو مرتبہ ہر منگل اور جمعہ کے روز منعقد کی جاتی ہے اور ریاستوں میں کووڈ کے اسپتالوں کے آئی سی یو ڈاکٹروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے کرتی ہے نیز کووڈ کے علاج سے متعلق ان کے سوالات کے جواب دیتی ہے۔ابھی تک اس طرح کی 14قومی ای -آئی سی یو ز منعقد ہوچکی ہیں جن کے دوران ملک بھر میں 22 ریاستوں کے 117 اسپتالوںکا احاطہ کیا جاچکا ہے۔
کووڈ -19سے متعلق تکنیکی معاملات ، راہنما خطوط اور صلاح ومشوروںسے متعلق تمام تصدیق شدہ اورتازہ ترین معلومات کے لئے براہ مہربانی اس سائٹ کو وزٹ کریں: https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA
کووڈ -19سے متعلق تکنیکی معلومات کے سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر بھیجیں ۔جبکہ دیگر معلومات حاصل کرنے کےلئے آپ اپنے سوالاتncov2019[at]gov[dot]in and @CovidIndiaSeva پر بھیج سکتے ہیں ۔
کووڈ -19سے متعلق کسی بھی طرح کی جانکاری کے لئے صحت اور خاندانی بہبودکی وزارت کی مدد لائن نمبر : +91-11-23978046 یا 1075 (مفت ڈائلنگ ) رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19سے متعلق معلومات کے لئے مدد لائن کے نمبروں کی فہرست بھی اس ویب سائٹ پردستیاب ہے: https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-4773
م ن۔ اع۔ ر م۔
(Release ID: 1648178)
Visitor Counter : 314
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam