صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 سے نمٹنے کی جنگ میں ہندستان نے ایک اہم پڑاؤ پار کیا
ایک دن میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے ٹسٹ ہوئے
Posted On:
22 AUG 2020 12:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی،22اگست 2020/ کووڈ-19 مرض کے لئے کلنیکل ٹیسٹ کو 10 لاکھ تک بڑھانے کے اپنے عزم کو پورا کرتے ہوئے ہندستان نے آج کووڈ 19 سے نمٹنے کی اپنی جدوجہد میں ایک اہم پڑاؤ کو پار کرلیا ہے۔
مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے پختہ عزم ، مرکوز ، جدید و اختراعی اور مربوط کوششوں کے باعث ہندستان ہندستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ملین یعنی 10 لاکھ ٹسٹ کرائے گئے ہیں۔ کل 1023836 نمونوں کی جانچ کرانے کے ساتھ ہی ہندستان نے یومیہ 10 لاکھ نمونوں کی جانچ کرنے کے اپنے عزم کو پورا کرلیا ہے۔
اس حصولیابی کے ساتھ ہی اب تک ملک میں کل 3.4 کروڑ سے زیادہ جانچ (34491073) کرائے جاچکے ہیں۔
ملک میں کووڈ-19 انفیکشن کے یومیہ ٹسٹوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران اوسط یومیہ بھی ملک بھر میں کووڈ-19 جانچوں کے اضافے میں ہورہی مسلسل بڑھوتری کو ظاہر کرتے ہیں۔
ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام کی جانب سےبتایا گیا ہے کہ ان کے یہاں جنگی پیمانے پر اور تیزی سے ٹسٹ کئے جارہے ہیں، اور اسی وجہ سے کووڈ-19 کی مثبت شرح میں گراوٹ آئی ہے۔ حالانکہ زیادہ تعداد میں جانچ کرانے سے شروع میں مثبت شرح میں اضافہ ہوگا لیکن جب انفیکشن کا پتہ لگنے ہی آئسولیشن ، انفیکشن کا پتہ لگانے اور وقت پر موثر اور کلینکل منجمنٹ جسے انتظام ساتھ ساتھ شروع کردیئے جائیں گے تو یہ بالاآخر کم ہوجائے گا۔
جانچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ مرکز اور ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پالیسی ساز فیصلوں سےملک بھر میں آسان جانچ کی سہولت بڑھی ہے۔ اس نے یومیہ جانچ کی سہولت کو بڑھایا ہے۔
ا س حصولیابی میں بڑھی ہوئی کلینکل لیبارٹری نیٹ ورک کا بھی اہم رول ہے۔ آج کی تاریخ میں ملک میں سرکاری شعبے میں983 لیبارٹری اور 528 نجی لیبارٹریز سمیت 1511 لیبارٹریوں کا ایک مضبوط نیٹ ورک ہے۔ اس میں شامل ہیں۔
حقیقی وقت میں آر ٹی پی سی آر پر مبنی جانچ لیبارٹریاں: 778 (سرکاری :458 +نجی 320)
ٹرونیٹ پر مبنی جانچ لیبارٹریاں: 615 (سرکاری -491 +نجی -124)
سی بی این اے ٹی پر مبنی جانچ لیبارٹریز: 118 (سرکاری -34 +نجی -84)
کوویڈ ۔19 سے متعلق تکنیکی مسائل ، رہنما خطوط اور مشوروں سے متعلق تمام مستند اور تازہ ترین معلومات کے لئے ،: https://www.mohfw.gov.in/ اورMOHFW_INDIA دیکھیں۔
کوویڈ ۔19 سے متعلق تکنیکی سوالات ای میل کے ذریعے تکنیکی سوالات کو کوکیز.کویڈ 19[at]gov[dot]in پر اور دوسرے سوالات ncov2019[at]gov[dot]in پر اور @ کوویڈ انڈیاسیوا پر ٹویٹ کے ذریعے پوچھ سکتے ہیں۔
کوویڈ ۔19 سے متعلق کسی بھی معلومات کے لئے وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کریں: + 91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری)۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-4740
(Release ID: 1647972)
Visitor Counter : 261
Read this release in:
Marathi
,
English
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam