وزارت خزانہ

خصوصی معموری مہم کے تحت 1,02,065کروڑ روپے کی قرضہ جاتی حد کے ساتھ ایک کروڑ 22 لاکھ کسان کریڈٹ کارڈس کی منظوری

Posted On: 20 AUG 2020 12:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  20/اگست 2020، کووڈ-19 سے متاثر زرعی سیکٹر کو استحکام برتنے کی ایک کوشش میں ایک خصوصی معموری مہم جاری ہے، جس کا مقصد کسان کریڈٹ کارڈس (کے سی سی) کے ذریعے کسانوں کو رعایتی قرضے فراہم کرنا ہے۔ 17 اگست 2020 تک ایک کروڑ 22 لاکھ کسان کریڈٹ کارڈس کو منظوری دی جاچکی ہے، جن کی قرضہ جاتی حد 1,02,065کروڑ روپے ہے۔ اس سے دیہی معیشت کو استحکام دینے اور زرعی شرح ترقی کو تیز کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آتم نربھر بھارت پیکیج کے ایک حصے کے طور پر حکومت نے دو لاکھ کروڑ روپے کے رعایتی قرضوں کی گنجائش کا اعلان کیا تھا، جس سے توقع ہے کہ ماہی گیروں اور ڈیری فارمروں سمیت  دو کروڑ 50 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-4675

م ن۔ ا  ع۔  ت ع۔

(20-08-2020)


(Release ID: 1647231) Visitor Counter : 181