وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے قومی بھرتی ایجنسی کے قیام پر خوشی ظاہر کی

Posted On: 19 AUG 2020 7:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19 اگست :

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قومی بھرتی ایجنسی کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ’’ قومی بھرتی ایجنسی کروڑوں نوجوانوں کے لئے نعمت ثابت ہوگی۔ مشترکہ اہلیتی امتحان کے ذریعہ اس سے متعدد امتحانات کا خاتمہ ہو جائے گا اور وسائل کے ساتھ ساتھ قیمتی وقت کی بھی بچت ہوگی۔ اس سے شفافیت کو بھی بہت زیادہ فروغ حاصل ہو گا‘‘۔

 

*************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

U:4664



(Release ID: 1647132) Visitor Counter : 103