امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے یوم آزادی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی


74ویں یوم آزادی کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ نے نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر قومی پرچم لہرایا


’’یوم آزادی کے موقع پر میں ان سبھی عظیم مجاہدین آزادی کی قدم بوسی کرتا ہوں جنھوں نے اپنے اقبال اور قربانی سے ملک کو آزادی دلائی، ساتھ ہی ان سبھی بہادروں کو بھی سلام کرتا ہوں جنھوں نے آزادی کے بعد ملک کے اتحاد، سالمیت اور تحفظ کے لئے اپنا سب کچھ قربان کیا‘‘

’’آج ہمیں بہت فخر ہے کہ جس آزاد، مضبوط اور اہل بھارت کا خواب ہمارے مجاہدین آزادی نے دیکھا تھا، اس کو وزیراعظم جناب نریندر مودی عملی شکل دے رہے ہیں‘‘

’’مودی حکومت نے ایک جانب غریب و محروم طبقے کو گھر، بجلی، صحت بیمہ جیسی سہولتیں دی ہیں تو وہیں دوسری جانب بھارت کو ایک مضبوط قوم بنایا‘‘

’’آئیے اس یوم آزادی پر ہم وزیر اعظم مودی کے خودکفیل بھارت کے خواب کی تکمیل کا عہد کریں اور بھارت میں تیار دیسی چیزوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے ملک کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اپنا بہترین تعاون دیں

Posted On: 15 AUG 2020 12:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15/اگست 2020 ۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے یوم آزادی پر اہل وطن کو مبارک باد دی ہے۔ 74ویں یوم آزادی کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ نے آج نئی دہلی واقع اپنی رہائش گاہ پر قومی پرچم لہرایا۔ اپنے پیغام میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’یوم آزادی کے موقع پر میں ان سبھی عظیم مجاہدین آزادی کی قدم بوسی کرتا ہوں جنھوں نے اپنے اقبال اور قربانی سے ملک کو آزادی دلائی، ساتھ ہی ان سبھی بہادروں کو بھی سلام کرتا ہوں جنھوں نے آزادی کے بعد ملک کے اتحاد، سالمیت اور تحفظ کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا‘‘۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’آج ہمیں بہت فخر ہے کہ جس آزاد، مضبوط اور اہل بھارت کا خواب ہمارے مجاہدین آزادی نے دیکھا تھا، اس کو وزیراعظم جناب نریندر مودی عملی شکل دے رہے ہیں۔ مودی حکومت نے ایک جانب غریب و محروم طبقے کو گھر، بجلی، صحت بیمہ جیسی سہولتیں دی ہیں تو وہیں دوسری جانب بھارت کو ایک مضبوط قوم بنایا ہے۔

جناب امت شاہ نے اہل وطن سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیے اس یوم آزادی پر ہم وزیر اعظم مودی کے خودکفیل بھارت کے خواب کی تکمیل کا عہد کریں اور بھارت میں تیار دیسی چیزوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے ملک کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اپنا بہترین تعاون دیں۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4561

15.08.2020



(Release ID: 1646213) Visitor Counter : 258