امور داخلہ کی وزارت
یوم آزادی 2020 کے موقع پر 926 پولیس اہلکاروں کو میڈلوں سے نواز گیا
Posted On:
14 AUG 2020 1:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 اگست 2020، یوم آزادی 2020 کے موقع پر مجموعی طور پر 926 پولیس اہلکاروں کو میڈلوں سے نوازا گیا ہے۔ 215 پولیس اہلکاروں کو ان کے نمایاں بہادری کے کارناموں کے لئے بہادری کے پولیس میڈل (پ ایم جی) سے نوازا گیا ہے۔ بہترین خدمات کےلئے صدر جمہوریہ کے پولیس میڈل سے 80 پولیس اہلکاروں کو نوازا یا ہے جبکہ 631 پولیس اہلکاروں کو قابل قدر خدمات کے لئے پولیس میڈل سے نوازا گیا ہے۔
بہادری کے میڈل سے نوازے جانے والے پولیس اہلکاروں کی اکثریت یعنی 123 اہلکاروں کو جموں و کشمیر میں بہادری کے کارناموں کے لئے، 29 اہلکاروں کو بائیں بازوں کی انتہاپسندی سے متاثرہ علاقوں میں بہادری کے لئےجبکہ 8 اہلکاروں کو شمال مشرقی خطے میں بہادری کے لئے نوازا گیا ہے۔ بہادری کا انعام حاصل کرنے والوں میں 55 اہلکار سی آر پی ایف کے ہیں، 81 جموں و کشمیر پولیس کے، 23 کا تعلق اترپردیش سے ہے جبکہ 16 دہلی پولیس کے اہلکار ہیں، 14 مہاراشٹر کے ہیں، 12 جھارکھنڈ کے اور بقیہ کا تعلق دیگر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں اور سینٹرل آمرڈ پولیس فورس سے ہے۔
Click here to see Lists of Awardees
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
(14-08-2020)
U- 4524
(Release ID: 1645996)
Visitor Counter : 235
Read this release in:
Punjabi
,
Tamil
,
Bengali
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Malayalam