وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی نے وجے واڑہ میں کووڈ سینٹر میں آتشزدگی کی وجہ سے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا

Posted On: 09 AUG 2020 10:14AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وجے واڑہ میں کووڈ سینٹر میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں وجے واڑہ میں کووڈ سینٹر میں لگی آگ سے سخت افسوس ہوا ہے۔ میری تمام ہمدردیاں ان سبھی لوگوں کے ساتھ ہیں جن کے عزیز واقارب اس آتشزدگی کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔وزیر اعظم نے اے پی کے وزیر اعلیٰ @ysjagan  کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

...............................................................

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-4418


(Release ID: 1644540) Visitor Counter : 134