وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کل راشٹریہ سوچھتا کیندر کا افتتاح کریں گے

Posted On: 07 AUG 2020 12:16PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی 8 اگست2020 کو راشٹریہ سوچھتا کیندر کا افتتاح کریں گے جو سوچھ بھارت مشن پر ایک تعاملی تجرباتی مرکز ہے۔ مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت کے تحت راشٹریہ سوچھتا کیندر (آر ایس کے) کو پہلی مرتبہ وزیراعظم کے ذریعے گاندھی جی کے چمپارن ستیہ گرہ کی صدی سال گرہ کے موقع پر 10 اپریل 2017 کو اعلان کیا گیا تھا۔

آر ایس کے کے قیام سے آنے والی نسلیں دنیا کے سب سے بڑے طرز عمل کی تبدیلی مہم سوچھ بھارت مشن کے کامیاب سفر سے صحیح ڈھنگ سے واقف ہو پائیں گی۔ آر ایس کے میں ڈیجیٹل اور آؤٹ ڈور انسٹالیشن کے متوازن امتزاج سے سوچھتا اور متعلقہ پہلوؤں کے بارے میں مختلف اطلاعات، بیداری اور جانکاریاں حاصل ہوں گی۔ متعدد طریقہ کار اور سرگرمیوں کے پیچیدہ عمل کو مکمل شکل میں بہتر ڈھنگ سے سیکھنے، بہترین طور طریقوں ، عالمی اصولوں، کامیابی کی کہانیوں اور موضوعاتی پیغامات کے ذریعے پیش کیا جائیگا۔

ہال ایک میں شرکاء کو ایک انوکھے 360 ڈگری آڈیو ویزول دلکش شو کا تجربہ ہوگا جو ہندوستان کی سوچھتا کی کہانی دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑے طرز فکر کی تبدیلی مہم کے سفرکو بیان کریگا۔ ہال 2 میں انٹریکٹیو ایل ای ڈی پینلوں، ہولوگرام باکس، انٹریکٹیو گیم وغیرہ کی پوری سیریز ہے جو بابائے قوم مہاتما گاندھی کے سوچھ بھارت وِژن کو حقیقت بنانے کیلئے کئے گئے  مختلف قابل ذکر کاموں کی کہانی بتائے گی۔ آرایس کے سے متصل لان میں کھلے میں آسمان کے نیچے پیش کیے جانے والے ڈسپلے کے دوران ایسی تین نمائشیں پیش کی جائیں گی جو ستیہ گرہ سے لیکر سوچھ گرہ تک ہندوستان کے سفر کا ذکر ہے۔ اس مرکز کے چاروں طرف تعمیر کردہ فنی تصاویر پر مبنی دیواریں بھی مشن کی کامیابی کے بنیادی اجزاء کو پیش کریں گے۔

آر ایس کے کا دورہ کرنے کے بعد وزیراعظم آر ایس کے کے اینتھی  تھیٹر میں دہلی کے 36 اسکولی طلباء کے ساتھ بات چیت کریں گے جو 36 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی نمائندگی کریں گے۔ اس دوران سماجی دوری کے ضابطوں پر عمل کیا جائیگا۔ اس کے بعد وزیراعظم کا قوم کے نام خطاب ہوگا۔

سوچھ بھارت مشن نے ہندوستان میں دیہی سوچھتا کے نقطہ نظر کو مکمل طور پر بدل دیا ہے اور 55 کروڑ سے بھی زائد لوگوں کے رویے میں قابل ذکر تبدیلی لاکر انہیں کھلے میں رفع حاجت کے بجائے بیت الخلاء کا استعمال کرنے کیلئے  کامیابی کے ساتھ تحریک دیا ہے۔ اس کے لئے ہندوستان کو بین الاقوامی برادری نے کافی سراہا ہے اور اس کے ساتھ ہی ہم نے بقیہ دنیا کے لئے ایک مثال پیش کی ہے۔ یہ مشن اب اپنے دوسرے مرحلے میں ہے جس کا ہدف ہندوستان کے گاؤں کو او ڈی ایف (کھلے میں رفع حاجت سے پاک) سے بھی آگے لے جاکر او ڈی ایف پلس کی سطح پر پہنچانا ہے جس کے تحت  او ڈی ایف کے درجے کو بنائے رکھنے کے ساتھ ساتھ سبھی کیلئے ٹھوس اور سیال فضلات کے بندوبست کویقینی بنانے پر بھی توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

 

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4393



(Release ID: 1644306) Visitor Counter : 189