صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں کووڈ-19 بیماری سے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ 51255 مریض ٹھیک ہوئے ہیں


کووڈ-19 بیماری سے اب تک تقریباً 11.5 لاکھ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں
بیماری سے صحتیابی کی شرح بڑھ کر 65.44 ہوگئی

اموات کی شرح میں مسلسل گراوٹ جاری، اموات کی شرح 2.13 فیصد پر آئی

Posted On: 02 AUG 2020 12:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:02  اگست ، 2020:

ہندوستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 کے 51ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ 51255 مریضوں کے صحتیاب ہونے اور انہیں اسپتال سے چھٹی ملنے کے ساتھ ہی کووڈ-19 سے صحتیاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد بڑھ کر 1145629 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں ایک دن کے دوران اب تک سب سے زیادہ مریضوں کے ٹھیک ہونے کے ساتھ ہی اس بیماری سے صحتیابی کی شرح اب تک کی سب سے زیادہ 65.44 ہوگئی ہے۔ اس کامطلب ہے کہ اب کووڈ-19 کے زیادہ سے زیادہ مریض صحتیاب ہورہے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی دی جارہی ہے۔

مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کی حکومتوں کے ذریعے کووڈ-19 بندوبست حکمت عملی کے مؤثر نفاذ اور مریضوں کے علاج میں لگے تمام صحت اور دیگر عملے نیز سبھی  متعلقہ علاقوں کے کووڈ-19 جانبازوں کی انتھک کوشش اور ایثارسے اس بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے۔

 

Description: WhatsApp Image 2020-08-02 at 10.57.03.jpeg

اس بیماری سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد اور اس کے فعال معاملوں کے درمیان فرق میں لگاتار بڑھوتری دیکھی جارہی ہے۔ پہلی  مرتبہ 10 جون 2020 کو اس بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد اس کے فعال معاملوں کی تعداد سے 1573 زیادہ ہوئی تھی جو آج کی تاریخ میں بڑھ کر 577899ہوگئی ہے۔ ہندوستان میں ابھی فعال معاملوں کا ہی حقیقی بوجھ ہے اور موجودہ وقت میں فعال معاملے کُل معاملوں (567730) کا 32.43فیصد حصہ ہے۔ تمام فعال معاملے اسپتالوں میں اور گھریلو آئیسولیشن میں طبی نگرانی میں ہیں۔

مؤثر کنٹرول پالیسی، بڑے پیمانے پر تیزی سے جانچ اور معیاری دیکھ بھال کی بنیاد پر معیاری کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکول کے کامیاب اور مؤثر نفاذ کے نتیجے میں بیماری سے صحتیابی کی شرح میں لگاتاراضافہ ہواہے اور اموات کی شرح (کیس فیٹلٹی ریٹ) کو بھی مسلسل کم کیا جارہاہے۔ عالمی اوسط کے مقابلے میں ہندوستان میں اموات کی شرح (سی ایف آر) سب سے کم  2.13 فیصد ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی معاملات، رہنما خطوط اور ایڈوائزری  کے بارے میں تمام مصدقہ ،مستند اور تازہ ترین معلومات کیلئے براہ کرم باقاعدگی کے ساتھ یہاں جائیں: https://www.mohfw.gov.in/   اور @MoHFW_INDIA /

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوالات کا جواب جاننے کیلئے براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046  یا 1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووڈ-19 پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےہیلپ لائن نمبرات کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر بھی دستیاب ہے۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:4301



(Release ID: 1643272) Visitor Counter : 255