صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے ایک اور سنگ میل طے کیا،کووڈ کے 2 کروڑ سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے


ٹیسٹ کی تعداد فی 10 لاکھ 14640 تک پہنچی

Posted On: 03 AUG 2020 2:13PM by PIB Delhi

 

ایک سنگ میل کی حیثیت رکھنے والی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارت نے اب تک کووڈ۔ 19 کے 20202858 نمونوں کی جانچ کی ہے۔ یہ اقدام کووڈ ۔19 کے بندوبست کے مرکز کی رہنمائی میں ریاستی/ یو ٹی حکومتوں کے ذریعہ‘‘ زیادہ سے زیادہ جانچ، موثر پتہ لگانے، الگ تھلگ کرنے اور فوری علاج’’ کی حکمت عملی  کے تحت کیا گیا ہے۔اس حکمت عملی کی پورے ملک میں موثر نفاذ کے ذریعہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ کیاگیا ہے جس سے دور دراز علاقوں تک  کووڈ کی جانچ کی جارہی ہے۔

پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 381027 نمونوں کی جانچ کے ساتھ ملک میں ٹیسٹ کی فی دس لاکھ( ٹی  پی ایم) کی تعداد بڑھ کر 14640 ہوگئی ہے۔ فی الحال ملک میں فی ملین ٹیسٹ کی تعداد 14640ہے۔اگرچہ ملک کی ٹی پی  ایم کی شرح ٹیسٹ کے نیٹ ورک میں مسلسل اضافے کے رجحان کااظہارکرتی ہے لیکن چوبیس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فی ملین ٹیسٹنگ کی تعداد قومی اوسط سے زیادہ ہے۔

States TPM 030820 (1).jpg

ملک میں ٹیسٹنگ کے لئے لیب کا نیٹ ورک مسلسل مستحکم ہورہا ہے۔ جن کی تعداد  1348 تک پہنچ گئی ہے جس میں 914 سرکاری سیکٹر کی لیبس سے ہے جبکہ پرائیویٹ لیبس کی تعداد 434 ہے۔اس میں مندرج ذیل شامل ہیں۔

وقت پر آر ٹی۔ پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ کی لیبس:686(سرکاری۔418۔پرائیویٹ268)

ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیبس:556(سرکاری۔465۔پرائیوٹ 91)

سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیبس:106(سرکاری۔ 31۔ پرائیویٹ 75)

کووڈ-19 کے بارے میں تمام مصدقہ اور تازہ ترین معلومات جو تکنیکی مسائل ،رہنما خطوط اور ایڈوائزریز کے بارےمیں برابر https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA. کو دیکھتے رہئے۔

کووڈ-19 کے بارےمیں تکنیکی سوالاتtechnicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر بھیجے جاسکتے ہیں اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva . پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 کے بارےمیں کوئی بھی سوال پوچھنے کے لیے صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 or 1075 یا 1075 ٹال فری سے رابطہ قائم کیجیے۔ کووڈ-19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر فراہم ہے۔

 

****

( م ن ۔ و س۔رض)

U- 4309



(Release ID: 1643154) Visitor Counter : 229