صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان نے کُل 1.82 کروڑ نمونوں کی جانچ کی


فی ملین جانچ (ٹی پی ایم) بڑھ کر 13181 ہوگئی

اکیس ریاستوں/ مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ سے متاثر ہونے کی شرح 10 فیصد سے کم

Posted On: 30 JUL 2020 6:11PM by PIB Delhi

مرکز اور ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کی مشترکہ اور مرکوزکوششوں کے نتیجے میں ملک بھر میں کووڈ-19 کے فعال معاملات کی شروعاتی پہچان کرنا اور انہیں آئیسولیشن میں رکھنے کو یقینی بنانے کیلئے جانچ کے کاموں میں تیزی آگئی ہے۔ آئی سی ایم آر کی ترقی یافتہ جانچ حکمت عملی سے پورے ملک میں جانچ نیٹ ورک کی توسیع کردی گئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں 446642 نمونوں کی جانچ کی گئی، اوسط یومیہ جانچ (ہفتے کی بنیاد پر) جولائی کے پہلے ہفتے میں 2.4 لاکھ سے بڑھ کر جولائی کے آخری ہفتے میں 4.68 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

Slide12.JPG

ملک میں جانچ لیباریٹریوں کانیٹ ورک لگاتار مضبوط ہورہا ہے، ملک میں آج کی تاریخ میں 1321 لیباریٹریاں ہیں جن میں سرکاری شعبے کی 907 اور نجی شعبے کی 414 لیباریٹریاں شامل ہیں۔ ان لیباریٹریوں میں شامل ہیں:

  • ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی جانچ لیباریٹریاں: 676(سرکاری: 412+نجی : 264)
  • ٹرونیٹ پر مبنی جانچ لیباریٹریاں: 541 (سرکاری: 465+نجی :76)
  • سی بی این اے اے ٹی پر مبنی جانچ لیباریٹریاں: 104(سرکاری: 30+نجی: 74)

اضافہ شدہ جانچ بنیادی ڈھانچےکے سبب کُل جانچ کی تعداد 88 لاکھ (یکم جولائی 2020) سے بڑھ کر تقریباً 1.82 کروڑ (30 جولائی 2020 تک) تیزی سے بڑھی ہے۔

فی 10 لاکھ کی آبادی پر جانچ (ٹی پی ایم) بڑھ کر 13181 ہوگئی ہے۔

Slide11.JPG

مرکزی حکومت کی ‘‘ٹیسٹ، ٹریک اینڈ ٹریٹ یعنی جانچ، نگرانی اور علاج کی حکمت عملی کے سبب جانچ سے متعلق کاموں میں تیزی کے نتیجے میں ملک بھر میں کووڈ انفیکشن کی شرح میں کمی آئی ہے۔ فی الحال 21 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ انفیکشن سے متاثر ہونے کی شرح 10 فیصد سے کم درج کی گئی ہے۔

Slide14.JPG

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی معاملات، رہنما خطوط اور ایڈوائزری  کے بارے میں تمام مصدقہ ،مستند اور تازہ ترین معلومات کیلئے براہ کرم باقاعدگی کے ساتھ یہاں جائیں: https://www.mohfw.gov.in/   اور @MoHFW_INDIA /

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوالات کا جواب جاننے کیلئے براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046  یا 1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووڈ-19 پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےہیلپ لائن نمبرات کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر بھی دستیاب ہے۔

 

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4246



(Release ID: 1642502) Visitor Counter : 185