وزارت دفاع

دفاعی حصول (اکستاب) کا طریقہ کار 2020 کا دوسر ا مسودہ عوامی آرا  کے لئے دستیاب کرایا گیا

Posted On: 28 JUL 2020 2:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28 جولائی 2020/دفاعی  خریداری (حصول)  کے عمل (ڈی پی پی) 2020 جسے اب  دفاعی حصول کا طریقہ کار  (ڈی اے پی) 2020  نام دیا گیا ہے، کے دوسرے مسودے (ڈرافٹ) کو وزارت دفاع (ایم او ڈی) کی ویب سائٹ پر ا پ لوڈ کرکے مختلف  شراکت داروں اور عوام سے آرا /مشورے مدعو کئے گئے ہیں۔ ویب سائٹ کا پتہ  درج ذیل ہے:

(https://mod.gov.in/dod/sites/default/files/Amend270720_0.pdf).

قابل ذکر ہے کہ ڈی پی پی 2020 کے پہلے مسودے کو ویب ہوسٹ کیا گیا تھا اور مختلف شراکت داروں سے تبصرے /آرا/مشورے 17 اپریل 2020  تک مدعو کئے گئے تھے۔ حالانکہ بعد میں اس کی مدت میں 8مئی  2020 تک توسیع کردی گئی تھی۔ اس وقت سے لے کر اب تک مختلف اسٹیک ہولڈرس، خدمات اور صنعتی دنیا سے بے شمار آرا  اور مشورے موصول ہوئے ہیں، جو دس ہزا ر سےبھی زیادہ صفحات پر مشتمل ہیں۔

مختلف ایجنسیوں سے موصولہ تبصروں کا تجزیہ کرنے کے بعد تمام شراکت داروں سے انفرادی  طور پر اور ویب کانفرنس  دونوں  ہی وسیلوں سے خصوصی طور پر بات چیت کی گئی تاکہ ان کی جائز  یا درست تشویشات کو اچھی طرح سے سمجھا جاسکے۔

 اس کے بعد  ترمیم شدہ دوسرے مسودے کو جائزہ کمیٹی کے ذریعہ  حتمی شکل دے دی گئی ہے جس نے ’ آتم نربھر بھارت ابھیان‘ کے حصے کے طور پر اعلان کردہ دفاعی سدھاروں کے اصول کو پوری طرح  دھیان میں رکھا گیا ۔ ترمیم شدہ مسودے کو عوام کے لئے دستیاب  کرادیا گیا ہے۔

ایک مرتبہ ترمیم شدہ مسودے پر خصوصی تبصرے /آرا  ، 10 اگست 2020 تک مدعو کئےگئے ہیں۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-4204



(Release ID: 1641965) Visitor Counter : 198