صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
zہندوستان نے ایک ہی دن میں 4.2 لاکھ سے بھی زیادہ کووڈ جانچ کا نیا ریکارڈ بنایا
اب تک تقریباً 1.6 کروڑ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے
کووڈ سے اموات کی شرح کافی کم ہوکر 2.35 فیصد کی سطح پر آگئی ہے
Posted On:
25 JUL 2020 2:25PM by PIB Delhi
پہلی بار ایک ہی دن میں ریکارڈ تعداد میں 4 لاکھ 20 ہزار سے بھی زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس سے ٹھیک پچھلے دن 3لاکھ 50 ہزار کووڈ ٹیسٹ کیے جانے کے بعد یہ نیا ریکارڈ بنا ہے۔ یہ حوصلہ افزا سلسلہ پچھلے ایک ہفتے سے مسلسل جاری ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 420898 سمپل کی جانچ کے ساتھ ہی ٹیسٹ فی ملین (ٹی پی ایم) اور بھی زیادہ بڑھ کر 11485 کی سطح پر پہنچ گیا ہے نیز کُل ٹیسٹ کی تعداد بڑھ کر 15849068کی حد کو چھو گئی ہے۔ ان دونوں میں ہی مسلسل اضافہ درج کیا جارہا ہے۔
یہ حوصلہ افزا حصولیابی لیباریٹریوں کی تعداد لگاتار بڑھنے سے ہی ممکن ہوپائی ہے جس کی تعداد جنوری 2020 میں صرف 01 سے بڑھ کر آج 1301 ہوگئی ہے۔ جن میں 902 سرکاری لیب اور نجی سیکٹر کی 399 لیباریٹریاں شامل ہیں۔ آئی سی ایم آر کے ٹیسٹنگ سے متعلق ترمیم شدہ آسان رہنما خطوط اور سرکار کے ذریعے چوطرفہ کوشش کرنے سے بھی بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ میں کافی مدد ملی ہے۔
مرکزی حکومت نے سبھی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو جارح پیمانے پر ٹیسٹنگ کے ساتھ ‘ٹیسٹ(جانچ کرنا)، ٹریک(نظر رکھنا) اور ٹریٹ (علاج کرنا)’ کی حکمت عملی بنائے رکھنے کی صلاح دی ہے۔ جس سے شروع میں تو یومیہ پازیٹیو معاملوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے لیکن آخر میں اس سے کمی آئے گی جیسا کہ مرکزی حکومت کے ذریعے دہلی- این سی ٹی میں مقررہ اہداف کی کوشش کرنے کے بعد دیکھنے کو مل رہا ہے۔
مریضوں کی دیکھ بھال سے متعلق نقطہ نظر کے پیرامیٹرس پر مبنی مؤثر اور معیارات پر مبنی بندوبست پروٹوکول کو اپنانے کے نتیجے میں کووڈ سے اموات کی شرح میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے جس کا مطلب یہی ہے کہ مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی مجموعی کوششوں سے کووڈ-19 کے سبب ہونے والی اموات کی شرح کو کنٹرول میں رکھنا ممکن ہوپایا ہے۔ یہ شرح آج کافی گھٹ کر 2.35فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ ہندوستان بھی دنیا میں کووڈ سے اموات کی سب سے کم شرح والے ملکوں میں سے ایک ہے۔
پچھلے 24 گھنٹے میں 32223 کووڈ مریض صحتمند یا ٹھیک (ری کور) ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹھیک ہوچکے کووڈ مریضوں کی کُل تعداد بڑھ کر آج 849431 کی اعلیٰ ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ صحتیابی کی شرح بڑھ کر 63.54 فیصد کے نئے اعلیٰ ترین سطح کو چھو گئی ہے۔ صحتمند مریضوں اور کووڈ-19 کے فعال معاملات کے درمیان فرق اور بھی زیادہ بڑھ کر 393360 ہوگیا ہے۔
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی اُمور پر مکمل مستند اور مصدقہ جانکاریوں، رہنما خطوط اور ایڈوائزری کیلئے براہ کرم باقاعدگی کے ساتھ یہاں جائیں: https://www.mohfw.gov.in/ اور https://www.mohfw.gov.in/
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔
کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوالات کا جواب جاننے کیلئے براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووڈ-19 پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےہیلپ لائن نمبرات کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر بھی دستیاب ہے۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 4151
(Release ID: 1641310)
Visitor Counter : 167
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam