صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ٹسٹ کرنے  ، پتہ لگانے اور علاج کرنے کی حکمت عملی کے ساتھ لیبس کے بنیادی ڈھانچے میں تیزی سے اضافہ جاری ہے


اب تک 1.5 کروڑ سے زیادہ کووڈ – 19 کے نمونوں کی جانچ کی گئی

Posted On: 24 JUL 2020 3:22PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،24 جولائی  / اب تک کووڈ کے 1.5 کروڑ سے زیادہ نمونوں ( 15428170 ) نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے ۔ پچھلے 24  گھنٹوں کے دوران  کووڈ – 19 کی شناخت کے لئے 352801  نمونوں کی جانچ کی گئی ۔

          اس سے بھارت میں 11179.83 ٹسٹ  فی دس لاکھ ( ٹی پی ایم ) کا اظہار ہوتا ہے ، جو اِس حکمتِ عملی کو اپنائے جانے کے بعد سے  ایک تیز تر اضافہ  ہے ۔

image001QN31.jpg

 

          ٹی پی ایم میں یہ اضافہ  لیبس کی تعداد میں تیزی سے اضافے  ( اب تک 1290 ) اور مرکز اور ریاست / یو ٹی حکومتوں کی کوششوں  کی وجہ سے  ہوا ہے ، جس کا مقصد مختلف  متبادل کے ذریعے ٹسٹ  میں تیزی سے اضافہ کرنا ہے ۔

i202072401.gif

 

          آر ٹی – پی سی آر لیبس آئی سی ایم آر کے ذریعے تشخیص کردہ  ٹسٹ کی جدید حکمتِ عملی  کی بنیاد ہے ۔ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں لیبس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ اب تک  سرکاری سیکٹر کی لیبس  کی تعداد  897 تک ہو گئی ہے ، جب کہ 393 پرائیویٹ لیبس ہیں ۔ تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں :

  • ریئل ٹائم  آر ٹی – پی سی آر پر مبنی  ٹسٹ کی لیبس  : 653 ( سرکاری 399 + پرائیویٹ 254 )
  • ٹرو نیٹ پر مبنی ٹسٹ لیبس : 530 ( سرکاری 466 + پرائیویٹ 64 )
  • سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹسٹ لیبس : 107 ( سرکاری 32 + پرائیویٹ 75 )

 

کووڈ  - 19 سے متعلق تکنیکی  امور  ، رہنما خطوط اور  مشاورت   کے بارے میں  تمام مصدقہ جانکاری   اور تازہ معلومات کے لئے    https://www.mohfw.gov.in/  اور  @MoHFW_INDIA پر رجوع کریں ۔

کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالوں  کو   ای میل   technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالوں کو  ncov2019[at]gov[dot]in  اور   @CovidIndiaSeva پر بھیجا جا سکتا ہے ۔

کووڈ – 19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت   کے ہیلپ لائن نمبر   +91-11-23978046  اور 1075 ( مفت ٹیلی فون نمبر ) پر رجو کریں ۔ 

ریاستوں / یو ٹی  کی کووڈ – 19 سے متعلق ہیلپ  لائن نمبروں کی فہرست   https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (24-07-2020)

U. No.  4121

 


(Release ID: 1641001) Visitor Counter : 197