سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے آٹوموٹیوفیول کے طور پر ایچ-سی این جی کو شامل کرنے سے متعلق عوام سے تجاویز طلب کی ہیں۔

Posted On: 23 JUL 2020 9:45AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23 جولائی 2020،  سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے  ایک مسودہ نوٹیفکیشن نوٹیفائیڈ کیا ہے، جس میں آٹوموٹیوفیول کے طور پر ہائیڈروجن سے بھرپور سی این جی کی شمولیت کے لیے مورخہ 22 جولائی 2020 کو جی ایس آر 461 (ای) کے ذریعے سینٹرل موٹر وہیکلس رولز(ضابطہ1979) میں ترمیم کے لیے عوام اور سبھی شراکت داروں سے رائے اور تجاویز طلب کی ہیں۔

ملک میں آٹو موبائلس کے لیے آلودگی سے پاک ایندھنوں  کے فروغ کے  لیے وزارت کی طرف سے یہ ایک اور قدم ہے۔

 اس سلسلے میں تجاویز اور رائے سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، ٹرانسپورٹ بھون، پارلیمنٹ اسٹریٹ، نئی دلی، 110001 کے جوائنٹ سکریٹری  (ایم وی ایل) نوٹیفکیشن کی تاریخ سے 30 دن کے اندر ای-میل  jspb-morth[at]gov[dot]in   پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-4094

م ن۔ ح ا۔ ت ع۔

(23-07-2020)



(Release ID: 1640587) Visitor Counter : 134