امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کا مدھیہ پردیش کے سابق گورنر شری لال جی ٹنڈن کی رحلت پر رنج وغم کا اظہار۔


شری لال جی ٹنڈن نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت میں وقف کردی۔ ان کی رحلت قوم کے لیے ایک حقیقی نقصان ہے:مرکزی وزیر داخلہ

بطور عوامی خدمت گارشری لال جی ٹنڈن نے ہندوستانی سیاست پر ایک گہرا اثر چھوڑا ہے: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ نے شری لال جی ٹنڈن کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور خدا سے آنجہانی کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی۔

Posted On: 21 JUL 2020 12:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  21جولائی 2020، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے مدھیہ پردیش کے سابق گورنر شری لال جی ٹنڈن کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شری لال جی ٹنڈن کی پوری زندگی عوامی خدمت کے لئے وقف تھی۔ جناب شاہ نے کہا کہ شری لال جی ٹنڈن  نے بحیثیت عوامی خدمت گار ہندوستانی سیاست پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ شری لال جی ٹنڈن نے اپنی زندگی کے بہت سے شعبوں میں ایک اہم کردار ادا کیا اور ان کی وفات ملک کےلیے ایک ناقابل تلافی خسارہ ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے شری لال جی ٹنڈن کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور خدا سے آنجہانی کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4053

م ن۔  ن ا۔ ت ع۔



(Release ID: 1640192) Visitor Counter : 181