وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 22 جولائی کو انڈیا آئیڈیاز سمّٹ سے کلیدی خطاب کریں گے

Posted On: 21 JUL 2020 11:35AM by PIB Delhi

 

نئیدہلی21 جولائی 2020۔وزیراعظم جناب نریندرمودی 22 جولائی کو انڈیا آئیڈیاز سمّٹ سے کلیدی خطاب کریں گے ۔

          سمٹ کی میز بانی یوایس  - انڈیا بزنس کونسل  کررہی ہے ۔ اس سال کونسل کے قیام کی 45ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ اس سال کے انڈیا آئیڈیاز سمٹ کا مرکزی موضوع ’’ ایک بہتر مستقبل کی تعمیر ‘‘  ہے ۔

          ورچوول سمٹ  میں  بھارتی اور امریکی حکومت کے پالیسی سازوں ،  ریاستی سطح کے افسران اور کاروبار اور معاشرے سے تعلق  رکھنے والے فکری رہنماؤں  کی اعلیٰ سطحی موجو دگی ہوگی۔سمٹ کے دیگر اہم مقررین میں  خارجی امور کے وزیر ڈاکٹر ایس جے شنکر ،  امریکی وزیر خارجہ جناب مائک پومپیو   ، ورجینیا  کے سینیٹر اور  سینٹ  انڈیا کوکس  کے شریک چیئر جناب مارک وارنر ،اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق سفیر   محترمہ نکی ہیلے  شامل ہیں۔سمٹ  میں وبائی مرض کے بعد کی دنیا  میں   بھارت – امریکہ تعاون  اور دونوں  ملکوں کے درمیان  رشتے کے مستقبل   سمیت کئی شعبوں پر  تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ن ا۔رم

U-4049



(Release ID: 1640145) Visitor Counter : 195