کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

سی آئی ای ٹی کو پی پی ای کٹ کیا جانچ کرنے اور سڑٹی فکیٹ دینے کے لئے این اے بی ایل کی منظوری حاصل ہوئی


جناب گوڑا نے اس کامیابی کے لئے سی آئی پی ای ٹی کو مبارکباد دی

Posted On: 19 JUL 2020 3:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 جولائی 2020،          کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کی وزارت  کے کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے کے تحت  کام کرنے والے ایک اعلی سطحی ممتاز ادارے  سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی (سی آئی پی ای ٹی ) کوپی پی ای کٹ کی جانچ کرنے اور سرٹی فکیٹ دینے کے لئے  نیشنل ایکریڈیٹشن بورڈ  فار ٹسٹنگ اینڈ کیلی بریشن لیباریٹریز (این اے بی ایل) کی منظوری حاصل ہوگئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20200718-WA0077Z41F.jpg

پی پی ای کٹ میں بین الاقوامی معیارات کے مطابق دستانے،کوور آل، فیس شیلڈاور گوگلزاور تین پرتوں والا  میڈیکل ماسک وغیرہ شامل ہیں۔ کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے خلاف جنگ میں  سی آئی پی ای ٹی کی یہ ایک اور کامیابی ہے اور  ‘آتمر نربھر بھارت’ کی سمت میں آگے بڑھایا گیا ایک قدم ہے۔

سی أئی پی ای ٹی: آئی پی ٹی سینٹر بھوبنیشور نے  پی پی ای کٹ کی جانچ کے لئے سہولت تیار کرنے کے بعد  منظوری کے لئے این اے بی ایل  کے پاس درخواست جمعہ کرائی تھی۔  اس کی جانچ سہولت کا  آن لائن آڈٹ کرنے کے بعد  این اے بی ایل نے  سی آئی پی ای ٹی  سینٹر بھوبنیشور  کو منظوری دی ہے۔ کچھ دیگر سی آئی پی ای ٹی سینٹروں نے بھی منظوری کے لئے درخواست دی ہے۔ لیکن  ان کی درخواست پر ابھی کارروائی کی جارہی ہے۔

کیمیکلز اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا  نے  اس کامیابی کے لئے سی آئی پی ای ٹی بھوبنیشور کو مبارکباد دی ہے۔  انہوں نے  اس ادارے سے ملک کی خدمت کے لئے اور میک ان انڈیا پر فوکس کرنےکے لئے  ایم ایس ایم ای کی مدد کرنے کےواسطے اپنا شاندار کام جاری رکھنے کی  اپیل کی۔

سی آئی پی ای ٹی  ، ڈبلیو ایچ او/ آئی ایس او رہنما خطوط کے مطابق  صحت دیکھ ریکھ کے شعبوں میں آر اینڈ ڈی کی پہل کررہا ہے۔ سی آئی پی ای ٹی

 کووڈ عالمی وبا کے دوران  ضروری خدمات میں تعاون کرنے کے مقصد سے  اناج اور فرٹیلائزر پیکیجنگ کی جانچ کی اپنی صلاحیت میں توسیع بھی کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-4016

                          


(Release ID: 1639816) Visitor Counter : 249