وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کا آچاریہ شری پرشوتم پریہ داس جی سوامی شری مہاراج کے انتقال پر اظہار تعزیت

Posted On: 16 JUL 2020 10:51AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  16جولائی 2020، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آچاریہ شری پرشوتم پریہ داس جی سوامی شری مہاراج کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ‘ہم آچاریہ شری پرشوتم پریہ داس جی سوامی شری مہاراج کو سماج کے تئیں ان کی بہترین خدمات کےلیے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔انہوں نے انسانی مشکلات کے خاتمے اور شفقت اور ہمدردی کو فروغ دینے میں سخت محنت کی۔  انہیں نہ صرف ہندوستان میں بلکہ عالمی سطح پر بھی بے شمار افراد کے ذریعے یاد رکھا جائے گا۔

آچاریہ شری پرشوتم پریہ داس جی سوامی شری مہاراج بے پناہ  حکمت اور دانشمندی سے نوازے گئے تھے۔ کمیونٹی خدمات ، تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ان کا زور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میں ان کے ساتھ اپنی کئی ملاقاتوں کو کبھی بھول نہیں پاؤں گا’۔ اوم شانتی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3943

م ن۔  ن۔ا  ۔ ت ع۔

(16-07-2020)



(Release ID: 1638992) Visitor Counter : 115