نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب کرن رجیجو نے این وائی کے ایف ، این ایس ایس رضاکاروں کے ذریعے آتم نربھر بھارت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ریاستوں پر زور دیا ہے؛ ریاستوں نے اولمپک میں ناموری حاصل کرنے کے لئے ‘ایک ریاست ایک کھیل’ کی پالیسی کی تعریف کی ہے


جناب کرن رجیجو نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےنوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے محکموں کےوزیروں، نیز سینئر افسروں سے خطاب کیا

Posted On: 14 JUL 2020 6:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:14 جولائی، 2020:نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے محکموں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج وڈیو کانفرنس کے ذریعے 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزیروں اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے محکموں کے سینئر افسران کے ساتھ بات چیت کی۔آج کی میٹنگ دو روزہ کانفرنس کا پہلا حصہ تھی، جس میں تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے، ریاستی سطح پر مختلف اسکیموں کو فروغ دینے کے لئے کووڈ-19 کے بعدکھیل کود کی بحالی کے سلسلے میں نہرو یووا کیندر سنگٹھن(این وائی کے ایس)اور نیشنل سروس اسکیم(این ایس ایس)کے رضاکاروں کواس کام میں شامل کرنے کے لئے ایک نقشہ راہ کی تیاری میں ایک دوسرے سے ساجھیداری کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011IB2.jpg

 

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئےجناب کرن رجیجو نے کہا ‘‘این وائی کے ایس اور این ایس ایس رضاکاروں نے کووڈ-19 کے دوران سول انتظامیہ کے ساتھ کام کرکےایک قابل ستائش کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس وقت رضاکاروں کی تعداد 75لاکھ ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اَن لاک -2 میں یہ تعداد بڑھا ایک کروڑ کردی جائے۔وزیر اعظم نے آتم نر بھر بھارت کا اعلان پہلےہی کردیا ہے۔جیسے ہی ملک پوری طرح کھل جائے گا، ہمارے رضاکار معاشرے کے تمام طبقوں، مثلاً کسانوں، چھوٹے کاروباریوں اور دیگر لوگوں میں خود کفالت کے سلسلے میں آگے بڑھنے کے براہ راست فائدوں کے بارے میں آگاہی پیدا کریں گے۔ میں ریاستوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کریں اور بہتر کام کرنے میں ان کی مدد کریں۔ یہ رضاکار براہ راست ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے، جس میں مرکز کی مداخلت نہیں ہوگی۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IEP8.jpg

 

مختصر ایجنڈے میں شامل نکات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، زیادہ تر ریاستوں کے نمائندوں نے وزارت کے ان اقدامات کی تعریف کی، جو اس نے تمام ریاستوں میں بنیادی سطح کے کھیل کود کو فروغ دینے اور اولمپک سطح کی تربیت کے لئے کئے ہیں۔ایک کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر ایکسی لینس(کے آئی ایس سی ای)کا ہر ریاست میں قیام اور ایک ریاست ایک کھیل کی پالیسی کی ریاستوں نے حمایت کی۔کیونکہ وزیروں اور افسران نے ایک ریاست میں اس کھیل کو جس میں وہ روایتی طورپر مضبوط ہے، اپنائے جانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔جناب رجیجو نے کہا‘‘ ہماری وزارت ایک یا دو کھیلوں میں مہارت حاصل کرنے کی کوشش میں ریاستوں کی مدد کرےگی اور انہیں نقد امداد فراہم کرے گی۔کے آئی ایس سی ایز ایک خاص کھیل کے لئے نوڈل مرکز بن جائیں گے، جہاں کھلاڑیوں کو اولمپک مقابلوں کے لئے عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرکے ان کی تربیت کی جائے گی۔ ریاستیں دیگر کھیلوں میں بھی کھلاڑیوں کو تربیت دینے کا انتخاب کرسکتی ہیں، جن میں روایتی کھیل کود بھی شامل ہیں، لیکن اصل توجہ ایک یا دو کھیل میں مہارت حاصل کرنے پر دی جانی چاہئے۔’’ ریاستوں کے نمائندوں نے کہا کہ پورے ملک کے تمام اضلاع میں ایک ہزار کھیلو انڈیامرکز قائم کرنے سے نہ صرف مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی، بلکہ ملک میں کھیل کود کا ایک کلچر قائم میں کرنے میں بھی مدد ملے گی۔کئی ریاستوں نے بنیادی سطح کے مقابلوں کو فروغ دینے میں اپنی اپنی کامیابیوں کا ذکر کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030GKC.jpg

 

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ فِٹ انڈیا موومنٹس سے متعلق سرگرمیوں میں ریاستوں کی شرکت بہت حوصلہ افزا رہی ہے۔پورے ملک میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ اسکول فٹ انڈیا اسکولوں کے طورپر شامل ہوئے ہیں۔جناب کرن رجیجوں نے مزید کہا ‘‘میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تمام اسکولوں سمیت فٹ انڈیا اسکولوں کے طورپر رجسٹر کرانے میں سرگرمی سے حصہ لیں، تاکہ فٹنس نوجوانوں کا طرززندگی بن جائے۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HIU7.jpg

 

ریاستوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے بعد جناب رجیجو نے کہا ‘‘یہ بڑی مفید کانفرنس رہی ہے۔ وزیروں اور افسروں نے کھیل کود کے بارے میں اور نوجوانوں کے امور سے متعلق معاملات پر بڑے مفید مشورے دیئے ہیں۔ انہوں نے مجھے کووڈ-19 کے بعد کھیل کود کے مقابلوں اور کھلاڑیوں کی تربیت شروع کرنے کے سلسلے میں اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا ہے۔ریاستیں بہت اچھا کام کررہی ہیں اور وزارت ان کے ساتھ قریبی تعاون کررہی ہے۔مجھے یقین ہے کانفرنس کے خاتمے پر ہم کوئی نہ کوئی نقشہ راہ مربت کرلیں گے۔’’

پہلے دن کی کانفرنس میں آندھر پردیش، آسام، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کمشیر، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مہاراشٹر، اُڈیشہ، پنجاب، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال کے نمائندوں نے شرکت کی۔دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندے 15جولائی 2020ء کو کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

 

-----------------------

م ن۔ج۔ ن ع

U NO: 3905


(Release ID: 1638676) Visitor Counter : 170