وزارت خزانہ

وزیر خزانہ نے پی ایم جی کے پی کے تحت کووڈ-19 سے جنگ کررہے صحت کارکنان کے لئے اعلان کی گئی بیمہ اسکیم کے نفاذ کا جائزہ لیا؛ تیز تر تصفیہ اور جلد سے جلد نامزد لوگوں تک فوائد پہنچانے پر زور دیا

Posted On: 13 JUL 2020 6:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،13جولائی 2020/خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  ایک میٹنگ کرکے پردھان منتری غریب کلیان پیکج (پی ایم جی کے پی) کے تحت کووڈ-19 سے جنگ کررہے صحت کارکنان کے لئے اعلان کردہ بیمہ اسکیم کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں مالی خدمات  محکمے ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور نیو انڈیا اشورنس کمپنی لمیٹیڈ کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

نیو انڈیا اشیورنس کے چیرمین  اور منیجنگ ڈائریکٹر کے ذریعہ پیش کی گئی پریزنٹیشن میں اسکیم  کی خصوصیات اور ابھی تک اس کے نفاذ کی صورتحال کے بارے میں تفصیل سے وضاحت کی۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے افسران نے دعوؤں کے تصفیے  میں تیزی لانے کے لئے ریاستی  نوڈل افسران کے ذریعہ اپنائے گئے نظام کے بارے میں تفصیل سےبتایا۔  ساتھ ہی مرنے والے کے خاندان کے ساتھ رسائی بنانے رکھنے  کے علاوہ قانونی حقدار سے سرٹی فکیٹ حاصل کرنے میں درپیش  مسائل کے بارے میں بھی بتایا۔

 ابھی تک موصولہ 147  اطلاعات میں سے 87 نے دعوے سے متعلق دستاویز  جمع کردیئے ہیں۔ ان میں سے 15 کو ادائیگی  کردی گئی ہے ، 4 کو ادائیگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ، وہیں 13 کی جانچ کی جارہی ہے۔  اس کے علاوہ  55 دعوے  نااہل قرار دیئے گئے ہیں، جن میں سے 35  پولیس اہلکاروں، کارپوریشن کارکنان جو اسپتالوں سے متعلق نہیں تھے، تعلیم سے وابستگہ لوگ  اور محصول  محکمے سے وابستہ لوگ تھے۔ دوسری جانب  20 دعوے کووڈ-19  سےنہیں بلکہ  کارڈیک اریسٹ وغیرہ سے ہونے والی اموات سے متعلق تھے۔

میٹنگ کے دوران، وزیر خزانہ نے تیز تصفیے کی اہمیت کواجاگر کیا اور جلد سے جلد نامزد لوگوں تک فائدہ پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-3881



(Release ID: 1638482) Visitor Counter : 144