صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ19 پر اپ ڈیٹ
سرگرم معاملوں کی تعداد کے مقابلے میں ٹھیک ہوئے معاملات کی تعداد 1.75 زیادہ
ٹھیک ہوئے معاملات اور فعال معاملات کے درمیان گیپ/خلا2 لاکھ ہوئی
قومی ریکوری شرح میں بہتری ہوکر یہ 62.09 پر پہنچی
Posted On:
09 JUL 2020 6:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی،9 جولائی 2020/ ایک اہم کامیابی کے طور پر ٹھیک ہوئے لوگوں کی تعداد کووڈ-19 کے سرگرم معاملوں کی تعداد سے 206588 زیادہ ہے۔ سرگرم معاملوں کے مقابلے میں ٹھیک ہوئے لوگوں کی تعداد 1.75 گنا (تقریباً 2 گنا) زیادہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کل 19574 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور اس طرح آج تک کووڈ-19 سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 476377 ہوگئی ہے۔ یہ گھر گھر جاکر رابطے کا پتہ لگانے ، ابتدائی تشخیص کرنے اور آئسولیشن کے ساتھ ساتھ کووڈ -19 معاملوں کے وقت پراور موثر کلینکل ٹریٹمنٹ کے ذریعہ نگرانی پر توجہ مرکوز کرنے کا نتیجہ ہے۔ موجودہ وقت میں 269789 سرگرم معاملے ہیں اور تمام معاملے انتہائی نگہداشت والے طبی دیکھ بھال میں رکھے گئے ہیں۔
ہندستان میں کووڈ-19 ریکوری شرح بھی لگاتار بڑھ رہی ہے ۔ کووڈ 19 مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح (ریکوری ریٹ) آج بڑھ کر 62.09 فی صد ہوگئی ہے۔
صرف تعداد کی بنیاد پر دیگر ملکوں کے ساتھ ہندستان کا مقابلہ کرنا صحیح نہیں ہے ۔ ہندستان میں فی ملین آبادی پر 145.5 معاملے ہیں جو دنیا میں سب سے کم میں سے ایک ہے۔ کنٹرولڈ اور بفر زون کا سرگرمی کا طے کرنا، زیادہ ٹسٹ ، شروعات میں اور وقت پر پتہ لگانا، کلینکل پروٹوکول پرعمل اور بہتر آئی سی یو /اسپتال کے انتظام کی وجہ سےہندستان دنیا کے ان ملکوں میں سے ایک ہے۔ جہاں اس وبا سےسب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ ہندستان میں فی ملین آبادی پر 15.31 اموات ہوئی ہیں۔ جس کی بنیاد پر شرح اموات 2.75 فی صد ہے جبکہ عالمی سطح پر فی ملین آبادی پر 68.7 اموات ہوئی ہیں۔
ہندستان میں یومیہ ٹیسٹنگ میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 267061 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ اب تک کووڈ -19 کی تشخیص کےلئے 10740832 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور آئی سی ایم آر کے ذریعہ کی گئی کوششوں کے نتیجے میں ٹسٹنگ لیبارٹریز کی موثر طریقے سے توسیع ہوئی ہے۔ کل 1132 لیبارٹریز میں سے سرکاری شعبے کی 805 اور 327 نجی لیبارٹریز کام کررہی ہیں۔
تفصیلات درج ذیل ہیں۔
رئیل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیباٹریز603 (سرکاری 400+نجی 35)
ٹریو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز 435(سرکاری 400+نجی 35)
سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز 94 (سرکاری 33+نجی61)
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی معاملوں ، رہنما ہدایات اور مشوروں کے بارے میں تمام مصدقہ اور تازہ ترین جانکاری کے لئے درج ذیل پتوں پر رابطہ کریں۔
https://www.mohfw.gov.in/اور@MoHFW_INDIA.
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سولاات کو.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات کوncov2019[at]gov[dot]in پر ای میل اور@CovidIndiaSeva . پر ٹوئیٹ کیا جاسکتا ہے۔
کووڈ19 سےمتعلق کسی بھی معلومات کے لئے وزارت صحت اور خاندانی بہبود ہیلپ لائن نمبر 23978046-11-91+ یا 1075 (ٹول فری) نمبر پرکال کریں۔
کووڈ-19 پر ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست ْ پر https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf .دستیاب ہے۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-3809
(Release ID: 1637687)
Visitor Counter : 194
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam