وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 750 میگاواٹ کا ریوا شمسی پروجیکٹ قوم کے نام وقف کریں گے


ریوا پروجیکٹ کاربن کے اخراج میں سالانہ تقریباً 15 لاکھ ٹن سی او 2 کی کمی کرے گا

Posted On: 09 JUL 2020 4:11PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ، 09 جولائی  / وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10 جولائی ، 2020 ء کو  مدھیہ پردیش کے ریوا میں قائم  750 میگا واٹ  کا شمسی پروجیکٹ  قوم کے نام وقف کریں گے ۔

          یہ پروجیکٹ  250 میگا واٹ کے 3 شمسی بجلی پیدا کرنے والے یونٹوں پر مشتمل ہے ، جو سولر پارک  ( کل   رقبہ 1500 ہیکٹیئر ) میں  500 ہیکٹیئر  آراضی پر محیط ہے ۔  یہ شمسی پارک  ریوا  الٹرا   میگا سولر لمیٹیڈ ( آر یو ایم ایس ایل ) کے ذریعے تیار کیا گیا ہے  ، جو مدھیہ پردیش  اُرجا وِکاس  نگم لمیٹیڈ ( ایم پی  یو وی این ) اور  سرکاری سیکٹر کی کمپنی  سولر  انرجی  کارپوریشن آف انڈیا ( ایس ای سی آئی ) کا ایک مشترکہ پروجیکٹ ہے ۔ آر یو ایم ایس ایل کو  پارک کو فروغ دینے کے لئے 138 کروڑ روپئے کی مالی امداد دی گئی ہے ۔  پارک  کو فروغ دیئے جانے کے بعد   آر یو ایم ایس ایل نے  پھر سے نیلامی  کے ذریعے   سولر پارک میں 250 میگا واٹ کے 3 شمسی  یونٹ تیار کرنے کی خاطر  مہندرا رینیوبل پرائیویٹ لمیٹیڈ ، اے سی  ایم ای جے پور  سولر پاور پرائیویٹ لمیٹیڈ اور  ارینسن  کلین  انرجی پرائیویٹ لمیٹیڈ  کو منتخب کیا تھا ۔ ریوا سولر  پروجیکٹ  ، اُن بہترین نتائج کی ایک  مثال  ہے ، جو مرکزی  و ریاستی حکومتوں کے درمیان تال میل کے ذریعے حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔

          ریوا شمسی پروجیکٹ ملک  میں  ایک  ایسا پہلا شمسی پروجیکٹ ہے ، جو  گرڈ کی  رکاوٹ کو دور کرے گا ۔  2017 ء کے شروع میں شمسی پروجیکٹ کی شرح  ، 4.50 روپئے فی یونٹ  کے مقابلے  ریوا پروجیکٹ  نے تاریخی نتائج حاصل کئے ہیں اور  پہلے سال کی شرح   2.97 روپئے فی یونٹ  ہو گی  ، جب کہ 15 سال میں  اس میں 0.05 روپئے فی یونٹ کا اضافہ ہو گا اور یہ  25 سال میں 3.30 روپئے  فی یونٹ تک ہو گی ۔  یہ پروجیکٹ سالانہ تقریباً 15 لاکھ ٹن  کاربن  ، سی او 2 کے اخراج میں کمی کرے گا ۔

          ریوا پروجیکٹ کو بھارت اور بیرونی ملکوں میں اِس کے شاندار ڈھانچے اور اختراع کے لئے تسلیم کیا گیا ہے ۔   ایم این آر ای نے  بجلی پیدا کرنے والوں کے لئے اِس کی ادائیگی کے سکیورٹی  کے نظام میں خطرات کو کم کرنے کے ایک ماڈل کے طور پر  دوسری ریاستوں سے سفارش کی ہے  ۔ اسے  اختراع اور شاندار  کار کردگی کے لئے  عالمی بینک کے گروپ صدر  کا ایوارڈ حاصل  ہوا ہے اور اسے وزیر اعظم کی " اختراعات  کی کتاب : نیا آغاز" میں  شامل کیا گیا ہے ۔ یہ پروجیکٹ قابلِ تجدید  توانائی کا ایسا پہلا پروجیکٹ ہے ، جو ریاست کے باہر  یعنی دلّی میٹرو  کو   توانائی فراہم کرے گا ۔  دلّی میٹرو کو اِس پروجیکٹ سے 24 فی صد توانائی حاصل ہو گی  ، جب کہ اس کی 76 فی صد بجلی  مدھیہ پردیش کی ریاستی  بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کو سپلائی کی جائے گی ۔

          ریوا  پروجیکٹ  سال 2022 ء تک 100  جی ڈبلیو  شمسی  توانائی سمیت   175 جی ڈبلیو   کی قابلِ تجدید توانائی کی  تنصیبی صلاحیت  کے ہدف کو  حاصل کرنے کے   بھارت کے عہد   کی ایک مثال ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (09-07-2020)

U. No.  3806



(Release ID: 1637675) Visitor Counter : 281