کابینہ

کابینہ نے سرکاری شعبے کی تین جنرل انشورنس کمپنیوں - اورینٹل انشورنس کمپنی لمیٹڈ ، نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ اور یونائٹیڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے لئے پونجی دستیاب کرانے کو منظوری دی

Posted On: 08 JUL 2020 4:25PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے سرکاری شعبے کی تین جنرل انشورنس کمپنیوں۔ اورینٹل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (او آئی سی ایل) ، نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) اور یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ (یو آئی آئی سی ایل) کی مدد کے لئے کل 12،450 کروڑ روپئے ( سال دو ہزار انیس۔ بیسس میں دئیے گئے دو ہزار پانچ سو کروڑ روپئے سمیت) کی پونجی دینے کو منظوری دے دی ہے۔ ان میں سے تین ہزار چار سو پچہتر کروڑ روپئے کی رقم فوری طورپر جاری کر دی جائے گی جبکہ بقیہ 6475 کروڑ روپئے بعد میں جاری کیے جائیں گے۔ کابینہ نے اس پونجی کی دستیابی کو موثر کرنے کے لئے این آئی سی ایل کو 7،500 کروڑ روپئے تک جبکہ یو آئی سی ایل اور او آئی سی ایل کو 5000 کروڑ روپئے تک مجاز شئیر پونجی میں اضافہ کو بھی منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ صورت حال کو دھیان میں رکھتے ہوئے ان کے انضمام کے عمل کو فی الحال روک دیا گیا ہے اور اس کی بجائے ان کی منافع بخش ترقی پر توجہ دی جائے گی۔

تین جنرل انشورنس کمپنیوں جیسے او آئی سی ایل، این آئی سی ایل اور یو آئی آئی سی ایل کو اس پونجی دستیابی کی پہلی قسط کے طور پر موجودہ مالی سال میں تین ہزار چار سو پینتالیس کروڑ روپے مختص کر دئیے جائیں گے اور بقیہ رقم بعد میں ایک یا دو قسطوں کے طور پر جاری کی جائے گی۔ اس پونجی دستیابی کو موثر بنانے کے لئے این آئی سی ایل کی مجاز پونجی بڑھا کر 7،500 کروڑ روپئے یو آئی آئی سی ایل اور او آئی سی ایل کی مجاز پونجی بڑھا کر بالترتیب 5،000 کروڑ روپئے کر دی جائے گی۔

اثرات:

اس پونجی دستیابی سے سرکاری شعبے کی تین جنرل انشورنس کمپنیوں کو اپنی مالی اور قرض چکانے کی صلاحیت میں بہتری، معیشت کی بیمہ ضرورتوں کو پورا کرنے، تبدیلیوں کو اپنانے، وسائل جٹانے کی صلاحیت بڑھانے اور رسک مینجمنٹ میں بہتری کرنے میں مدد ملے گی۔

مالی اثرات:

 موجودہ مالی سال میں سرکاری شعبے کی تین جنرل انشورنس کمپنیوں۔ او آئی سی ایل، این آئی سی ایل اور یو آئی آئی سی ایل میں پونجی دستیابی کے پہلے حصے کے طور پر3,475کروڑ روپئے کا مالی اثر ہو گا۔ اس کے بعد چھ ہزار چار سو پچہتر کروڑ روپئے کا بقیہ حصہ بھی جاری کر دیا جائے گا۔

آگے کا قدم:

فراہم کردہ پونجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کے لئے حکومت نے کے پی آئی کی شکل میں رہنما خطوط جاری کیے ہیں جس کا مقصد کاروباری استعداد اور منافع بخش ترقی لانا ہے۔ دریں اثنا، موجودہ منظر نامے کو دیکھتے ہوئے انضمام کا عمل اب تک ختم ہوچکا ہے اور اس کے بدلے میں پونجی کی دستیابی کے بعد ان کی قرض چکانے کی صلاحیت بڑھانے اور منافع بخش ترقی پر توجہ دی جائے گی۔

*************

م ن۔ن ا ۔م ف 

(2020-07-08)

 U: 3782



(Release ID: 1637460) Visitor Counter : 155