وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل انڈیا گلوبل ویک 2020 کا افتتاحی خطبہ دیں گے


وزیر اعظم 30 سے زیادہ ملکوں کے 5000 شرکاء سے خطاب کریں گے

Posted On: 08 JUL 2020 5:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8 جولائی،        وزیر اعظم جناب نریندر مودی انڈیا گلوبل ویک 2020 کے کل پہلے دن افتتاحی خطبہ دیں گے۔ انڈیا گلوبل ویک 2020 سے متعلق ایک تین روزہ ورچوئل کانفرنس میں ، جس کا موضوع ہوگا ‘بی دی ریوائیول: انڈیا اینڈ اے بیٹر نیو ورلڈ’ میں 30 ملکوں کے 5000 عالمی شرکاء شرکت کریں گے ، جس کے 75 اجلاسوں میں 250 عالمی مقرر تقریر کریں گے۔

اس تقریب میں تقریر کرنے والے دیگر عام مقررین میں مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، ریلوے، کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو، ایشا فاؤنڈیشن کے بانی سدگرو، روحانی پیشوار سری سری روی شنکر، برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب اور وزیر داخلہ پریتی پٹیل، بھارت میں امریکہ کے سفیر کین جسٹر اور دیگر لوگ شامل ہوں گے۔

اس میں مدھونٹراج کی پیش کش ‘آتم نربھر بھارت’ کو دیکھا جاسکے گا اور ستار نواز روی شنکر کے صد سالہ یوم پیدائش پر ان کے تین انتہائی ممتاز طلبا کی طرف سے کنسرٹ بھی پیش کیا جائے گا۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3773


(Release ID: 1637458) Visitor Counter : 151