صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

دنیا میں فی 10 لاکھ آبادی کووڈ-19 کے سب سے کم معاملے ہندوستان میں


صحتمند ہونےوالے افراد کی تعداد تقریباً 4.4 لاکھ ہوئی،متاثرہ اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کا فرق 1.8 لاکھ سے زائد

قومی صحتیابی کی شرح 61 فیصد سے متجاوز

Posted On: 07 JUL 2020 2:26PM by PIB Delhi

کورونا انفیکشن کی صورتحال پر عالمی صحت ادارہ (ڈبلیو ایچ او) کی 6جولائی 2020 کو جاری رپورٹ کے مطابق فی دس لاکھ آبادی کووڈ-19 کے معاملے دنیا بھر  کے مقابلے ہندوستان میں سب سے کم ہے۔ ہندوستان میں فی 10 لاکھ آبادی کووڈ-19 کے 505.37 معاملے ہیں جبکہ عالمی اوسط معاملے 1453.25 ہیں۔

چلی میں فی 10 لاکھ آبادی کووڈ-19 کے 15459.8 معاملات ہیں جبکہ پیرو، امریکہ، برازیل اور اسپین میں بالترتیب فی 10 لاکھ آبادی 9070.8، 8560.5، 7419.1 اور 5358.7 معاملات ہیں۔

WhatsApp Image 2020-07-07 at 13.33.41.jpeg

عالمی صحت ادارہ (ڈبلیو ایچ او) کی صورتحال رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان میں فی 10 لاکھ آبادی سب سے کم اموات ہوئی ہیں۔ ہندوستان میں فی 10 لاکھ آبادی کووڈ سے مرنےوالوں کی تعداد 14.27 ہےجبکہ عالمی اوسط اس سے چار گنا زیادہ 68.29 ہے۔

برطانیہ میں فی 10 لاکھ آبادی کووڈ-19 سے متعلق اموات کے معاملات 651.4 ہیں جبکہ اسپین، اٹلی، فرانس اور امریکہ میں بالترتیب یہ معاملات 607.1، 576.6، 456.7 اور 391.0 ہیں۔

WhatsApp Image 2020-07-07 at 13.24.01.jpeg

ہندوستان نے کووڈ-19 کے انفیکشن کے معاملات سے نمٹنے کیلئے مناسب ڈھنگ سے اور مؤثر انداز سے اسپتال کے بنیادی ڈھانچے میں سدھار کیا ہے۔ ان تیاریوں میں آکسیجن کا بندوبست نیز آئی سی یو اور وینٹی لیٹر سہولتوں کا بندوبست بھی شامل ہے۔ 7 جولائی 2020 کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق اس وقت ملک میں 1201 پوری طرح سے وقف کووڈ-19 اسپتال، 2611 کووڈ کیلئے پوری طرح وقف صحت خدمات مراکز اور 9909 کووڈکیئر مراکز ہیں جہاں بہت سنگین معاملات سے لیکر ہلکے یا معمولی علامات والے کووڈ مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

شروعاتی سطح پر ہی کووڈ-19 کے معاملوں کا پتہ لگانے، وقت پر مؤثر طبی بندوبست کے نتیجے میں یومیہ بنیاد پر صحتیابی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کُل 15515 کووڈ کے مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی علاج کے بعد صحت مند ہوئے لوگوں کی کُل تعداد  439947 ہوچکی ہے۔

کووڈ کی روک تھام، کنٹرول اور بندوبست کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے سبھی سطح پر مربوط کوششوں کی وجہ سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد متاثرہ لوگوں کی تعداد لگاتارزیادہ ہورہی ہے جو کافی خوش آئندہ ہے۔اب تک ملک میں کووڈ-19 کے فعال معاملات کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 180390 سے زیادہ ہوچکی ہے۔ کووڈ سے متاثرہ مریضوں کی صحتیابی کی شرح بڑھ کر 61.13 فیصد ہوگئی ہے۔

فی الحال کووڈ کے 259557 فعال معاملات ہیں اور سبھی طبی نگرانی میں ہیں۔

مختلف اقدامات کے ساتھ ‘‘ٹیسٹ، ٹریس، ٹریٹ’’یعنی جانچ، پہچان اور علاج پر زیادہ توجہ دینے سے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ جانچ کی مناسب سہولت حاصل ہے۔ اس کے نتیجے میں یومیہ 2 لاکھ سے زیادہ کووڈ کے نمونوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 241430 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ملک میں اب تک کووڈ کے کُل 10211092 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کثیر تعداد میں لیباریٹریوں کے جڑنے سے ملک میں کورونا جانچ کرنے والی لیباریٹریوں کا نیٹ ورک لگاتار بڑھ رہا ہے۔ اس وقت ملک میں کووڈ جانچ کیلئے 793 سرکاری اور 322 نجی لیباریٹریوں کے ساتھ کُل 1115 لیباریٹریاں ہیں۔

اس میں یہ لیباریٹریاں شامل ہیں:

  • ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی جانچ لیباریٹریاں : 598(سرکاری :372+نجی : 226)
  • ٹرونیٹ پر مبنی جانچ لیباریٹریاں: 423(سرکاری: 388+نجی : 35)
  • سی بی این اے اے ٹی پر مبنی جانچ لیباریٹریاں: 94 (سرکاری: 33+نجی 61)

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی معاملات پر سبھی مستند اور مصدقہ جانکاری، رہنما خطوط اور مشورے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ https://www.mohfw.gov.in اور @MoHFW_INDIA دیکھیں۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات اس پر technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتےہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوال کیلئے براہ کرم صحت و خاندانی بہود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر : +91-11-23978046  یا 1075 (ٹال فری) پر رابطہ کریں۔ کووڈ-19 پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست اس پر دستیاب ہے:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf .

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 3754


(Release ID: 1637116) Visitor Counter : 244