وزارت اطلاعات ونشریات
حکومت فلم پروڈکشن دوبارہ شروع کرنے کے لئے ایس او پی کا اعلان کرے گی
Posted On:
07 JUL 2020 6:05PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا کہ حکومت انلاک مرحلے میں فلم پروڈکشن کو دوبارہ شروع کرنے میں تیزی لانے کے لئے جلد ہی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار جاری کرے گی۔ فکی فریمس کے اکیسویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے شری جاویڈیکر نے کہا کہ ’’ کووڈ کی وجہ سے بند ہو چکے فلم سازی کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے ہم ٹی وی سیریلوں ، فلم سازی ، شریک پروڈکشن ، انیمیشن ، گیمنگ سمیت تمام شعبوں میں پروڈکشن کو مراعات دینے جا رہے ہیں۔ "ہم جلد ہی ان اقدامات کا اعلان کریں گے‘‘۔
کووڈ 19 وبائی بیماری کے پیش نظر میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے اس سالانہ پروگرام کا 2020 ایڈیشن روچوئل موڈ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام میں عام طور پرممبئی میں پوائی جھیل کے قریب ہوتا رہا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ کوویڈ وبائی مرض نے لوگوں کو بات چیت کے نئے طریقوں کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔ ورچوئل پروگرام اب نیا معمول بن چکے ہیں ، لیکن شراکت داری اصلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو مواد کی تخلیق میں قیمتوں کے لحاظ سے اچھی بڑھت حاصل ہے اور ہندوستانی مواد کو دنیا بھر میں ڈیڑھ سو سے زیادہ ممالک میں دیکھا جارہا ہے۔ وزیر موصوف نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر کام کرنے اور بھارتی میڈیا اور تفریحی شعبے کی طاقت سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔
مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ ہندوستان کو علم پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنے میں تخلیقی صنعت کا نمایاں کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا ، "توسیع کی بجائے اب قدر کی تخلیق پر توجہ دی جانی چاہئے۔
ایک تکنیکی سیشن میں شرکت کرتے ہوئے سیکریٹری برائے اطلاعات و نشریات امیت کھرے نے کہا ، فلموں میں حکومت کا کردار سہولت کار کا ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا ، " ریگولیشن میں کمی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف ریگولیٹری ڈھانچے تیار کئے جانے چاہئیں۔" شری کھرے نے یہ بھی کہا کہ حکومت میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو انفراسٹرکچر کا درجہ دینے کے لئے پوری مدد کر رہی ہے اور ساتھ ہی کہا کہ اس سمت میں کچھ تعریفوں میں تبدیلی کئے جانے کی ضرورت ہے۔
نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر بحران کو ایک موقع میں تبدیل کیا جاسکتا ہے اور ہندوستان کو ایسے 12 ۔ 13 ابھرتے شعبوں کی نشاندہی کرنی چاہئے جس میں وہ پائیدار اونچی ترقی حاصل کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے عالمی سطح پر چیمپئین بن سکتے ہوں۔ انہوں نے میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو انہی میں سے ایک کے طور پر فہرست میں شامل کیا ہے۔
انہوں نے میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو ان میں سے ایک کے طور پر درج کیا۔
اسی طرح کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسٹار اور ڈزنی انڈیا کے چیئرمین ادے شنکر نے کہا ، "ایم اینڈ ای سیکٹر تخلیقی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس سے روزگار اور کاروبار پیدا ہوسکتے ہیں اور ہندوستان کو عالمی سطح پر پہچان دلا سکتے ہیں‘‘۔
گوگل کے سنجے گپتا نے ملک میں میڈیا اور تفریحی صنعت کو کووڈ۔ انیس کے پیش نظر درپیش رکاوٹوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ، یہ شعبہ 2020-21 میں 20 ارب ڈالر سے گھٹ کر 15 بلین ڈالر پر آ سکتا ہے ، لیکن اس میں 'تخلیقی پاور ہاؤس' کی حیثیت سے واپسی کرنے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے ٹیکسیشن کے فریم ورک کو آسان بنانے اور لائٹ ٹچ ریگولیٹری طریقہ کار اپنانے پر زور دیا جس سے صنعت اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ آگے بڑھ سکے۔
گیارہ جولائی کو ہونے والے فکی فریمز ورچوئل سمٹ میں صنعت کے سرکردہ ماہرین میڈیا اور تفریحی شعبے سے وابستہ مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ فکی فریمز ، دو ہزار بیس اٹلی پر مرکوز ہے۔
*************
(2020-07-07)
U: 3757
(Release ID: 1637112)
Visitor Counter : 181