صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کے بارے میں تازہ ترین معلومات


صحت یاب ہونے والوں کی تعداد چار لاکھ سے زیادہ ہوئی

صحت یاب مریضوں کی تعداد سرگرم کیسوں سے 1.65 لاکھ زیادہ

Posted On: 05 JUL 2020 1:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4 جولائی،         ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ  بھارت سرکار کی کووڈ -19 کی روک تھام اور بندوبست کی مجموعی اور بھرپور کوششوں کے نتیجے میں کووڈ-19 کے صحت یاب مریضوں کی تعداد آج بڑ ھ کر 409082 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کل ملاکر 14856 کووڈ-19 کے مریضوں کا علاج ہوچکا ہے۔

اب تک کووڈ-19 کے سرگرم کیسوں کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 164268 زیادہ ہے۔ اس طرح  کووڈ-19 کے مریضوں کی قومی صحت یابی کی شرح 60.77 فیصد  ہوگئی ہے۔

 اس وقت  244814 سرگرم کیس ہیں اور یہ سب سخت طبی نگرانی میں ہیں۔ 21 ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے ایسے ہیں جہاں صحت یابی کی شرح قومی اوسط سے زیادہ ہے۔ اس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے

صحتیابی  کی  شرح

1

چنڈی گڑھ

85.9 فیصد

2

لداخ

82.2 فیصد

3

اتراکھنڈ

80.9 فیصد

4

چھتیس گڑھ

80.6 فیصد

5

راجستھان

80.1 فیصد

6

میزورم

79.3 فیصد

7

تری پورہ

77.7 فیصد

8

مدھیہ پردیش

76.9 فیصد

9

جھارکھنڈ

74.3 فیصد

10

بہار

74.2 فیصد

11

ہریانہ

74.1 فیصد

12

گجرات

71.9 فیصد

13

پنجاب

70.5 فیصد

14

دہلی

70.2 فیصد

15

میگھالیہ

69.4 فیصد

16

اڈیشہ

69.0 فیصد

17

اترپردیش

68.4 فیصد

18

ہماچل پردیش

67.3 فیصد

19

مغربی بنگال

66.7 فیصد

20

آسام

62.4 فیصد

21

جموں  و کشمیر

62.4 فیصد

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس وقت ملک میں سرکاری سیکٹر میں 786 تجربہ گاہیں اور پرائیویٹ سیکٹر میں 314 تجربہ گاہیں ہیں۔ اس طرح ملک میں کل تجربہ گاہوں کی تعداد 1100 ہے۔ اس کی تفصیل اس طرح ہے۔

ریئل ٹائم آر ٹی  پی سی آر پر مبنی جانچ تجربہ گاہیں : 591  (سرکاری 368 + پرائیویٹ 223)

ٹرو نیٹ پر مبنی جانچ تجربہ گاہیں: 417  (سرکاری 385  + پرائیوٹ 32)

سی بی این اے اے ٹی پر مبنی جانچ تجربہ گاہیں:  92  (سرکاری 33  + پرائیویٹ 59)

‘‘ٹیسٹ، ٹریس، ٹریٹ‘‘ حکمت عملی کے ساتھ  کووڈ -19 کی جانچ کے سلسلے میں دشواریوں کو دور کرنے کے لیے حال ہی میں اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے ساتھ روزانہ  جانچ سے گزرنے والے نمونوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہو رہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 248934 نمونوں کی جانچ کی گئی آج تک جتنے نمونوں کی جانچ کی گئی ان کی مجموعی تعداد 9789066 ہے۔

 صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت نے  عام صحت اور خصوصاً ذہنی صحت کی دیکھ بھال کے سلسلے میں  ایک دستاویز جاری کی ہے۔ یہ مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر فراہم ہے:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/MentalHealthIssuesCOVID19NIMHANS.pdf

کووڈ-19 کے تکنیکی مسائل رہنما خطوط اور ایڈوائزریزکے سلسلےمیں تمام مصدقہ اور تازہ معلومات کے لیے https://www.mohfw.gov.in/ اور    @MoHFW_INDIA. برابر دیکھتے رہئے۔

کووڈ-19 کے بارے میں تکنیکی سوالات  technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر بھیجے جاسکتے ہیں اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in  اور   @CovidIndiaSeva . پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 کے بارے میں کسی بھی معلومات کے لیے صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت  کے ہیلپ لائن نمبر  +91-11-23978046 یا  1075 (ٹول فری) پر رابطہ قائم کیجیے۔ کووڈ-19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب  ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3725


(Release ID: 1636931) Visitor Counter : 212