صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 سے متعلق اَپڈیٹس


قومی سطح پر کووڈ پوزیٹیو شرح 6.73 فیصد ہے جبکہ کئی ریاستوں میں پوزیٹیو شرح قومی اوسط سے کم ہے

مرکزی حکومت کی کوششوں سے دہلی میں کووڈ-19 کی جانچ میں قابل ذکر تیزی آئی ہے جبکہ پوزیٹیو شرح میں کمی درج کی گئی ہے

Posted On: 06 JUL 2020 2:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  6/جولائی 2020 ۔ مرکزی حکومت اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومتوں نے ملک میں کووڈ-19 کی وبا کا بندوبست مؤثر طریقے سے کرنے کی سمت میں ایک مشترکہ تال میل پر مبنی کوشش کی ہے۔

تال میل پر مبنی کوششوں سے ایک جزو کے طور پر مرکزی حکومت نے جانچ میں اضافہ کرنے، متاثر افراد کے رابطے میں آئے لوگوں کا تیزی سے پتہ لگانے اور معاملات کا بروقت کلینکل بندوبست کرنے پر زور دیا ہے۔ مرکزی حکومت کے ذریعے ریاستوں کو جانچ کی اپنی صلاحیتوں میں قابل ذکر اضافہ کرنے میں مدد کی گئی ہے۔

اس سے ملک میں کورونا کی پوزیٹیو شرح میں کمی آئی ہے۔ فی الحال قومی پوزیٹیو شرح 6.73 فیصد ہے۔

5جولائی 2020 تک قومی سطح سے کم پوزیٹیو شرح اور قومی اوسط سے 3 ملین زیادہ جانچ کرنے والی ریاستیں حسب ذیل ہیں:

نمبرشمار

ریاست

پوزیٹیویٹی شرح (فیصد میں)

فی ملین جانچ

1

ہندوستان (قومی)

6.73

6,859

2

پڈوچیری

5.55

12,592

3

چنڈی گڑھ

4.36

9,090

4

آسام

2.84

9,987

5

تری پورہ

2.72

10,941

6

کرناٹک

2.64

9,803

7

راجستھان

2.51

10,445

8

گوا

2.5

44,129

9

پنجاب

1.92

10,257

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

دہلی میں، مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومت کے ذریعے جانچ میں اضافے کو یقینی بنانے کی سمت میں کی جارہی کوششوں کو مرکزی حکومت کے ذریعے بہت تقویت پہنچائی گئی ہے۔ آر ٹی- پی سی آر جانچ کے ساتھ ساتھ نئے ریپڈ انٹیجن پوائنٹ –آف – کیئر (پی او سی) جانچ، جو محض 30 منٹ میں نتائج دیتے ہیں، کے توسط سے جانچ کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت ہند کے ذریعے جانچ میں اضافہ کرنے کی سمت میں کی گئی ٹھوس اور مرکوز کوششوں کے نتیجے میں یومیہ جانچ کئے جارہے نمونوں کی اوسط تعداد جو کہ 1-5 جون 2020 تک محض 5481 تھی، اس میں بھاری اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ ایک سے پانچ جولائی 2020 کے درمیان یومیہ اوسط 18766 نمونوں کی جانچ تک پہنچ گئی ہے۔ اگرچہ دہلی میں جانچ میں کافی اضافہ ہوا ہے، اس سے گزشتہ تین ہفتوں میں پوزیٹیو شرح میں تقریباً 30 سے 10 فیصد تک کی آئی کمی نظر آئی ہے۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3727



(Release ID: 1636858) Visitor Counter : 199