صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 پر تازہ معلومات


صحت یاب ہوئے معاملوں اور فعال معاملوں کے بیچ کا فرق بڑھ کر تقریباً 1.6 لاکھ ہوا

شفایاب ہونے کی شرح 60.81 فیصد

95 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی

Posted On: 04 JUL 2020 5:10PM by PIB Delhi

کووڈ-19 سے ٹھیک ہونےو الے معاملے کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ کووڈ-19 کی روک تھام، اسے قابو میں کرنے اور علاج ومعالجے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہمراہ حکومت ہند کی طرف سے کی گئی مربوط کارروائی کے نتیجے میں اب تک اس وائرس سے ایک لاکھ 58ہزار 793 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ یہ تعداد فعال کووڈ-19 سے زیادہ ہے۔ اس کے نتیجے میں صحت یابی کی شرح میں مزید بہتری آئی ہے اور اب صحت یابی کیش رح 60.81 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کےد وران کل 14 ہزار 335 مریض شفایاب ہوئے یا ان کا علاج کیاگیا۔ اس طرح یہ تعداد بڑھ کر اب تین لاکھ 94 ہزار 226 ہوگئی ہے۔

اس وقت فعال کیسوں کی تعداد دو لاکھ 35ہزار 433 ہے اور سبھی مریض طبی نگرانی میں ہیں۔

ملک میں ٹسٹنگ لیب نیٹ ورک لگاتار بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان میں اب لیب کی کُل تعداد بڑھ کر ایک ہزار 87 ہوگئی ہے۔اس میں سرکاری سیکٹر میں 780 اور نجی شعبے میں 307 لیبان میں شامل ہیں۔

 رئیل ٹائم آر ٹی-پی سی آر- پر مبنی ٹسٹنگ لیبس 584 (سرکاری366، پرائیویٹ31)

ٹرونیٹ پر مبنی ٹسٹنگ لیب: 412(سرکاری 381، پرائیویٹ31)

سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹسٹنگ لیبس 91 (سرکاری 33، پرائیویٹ58)

جانچ، کھوج، علاج، حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر کئے گئے عوام پر مرکوز اقدامات کے نتیجے میں کووڈ-19 کی ٹسٹنگ سے متعلق رکاوٹوں کو دور کرلیاگیا ہے۔ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر ٹسٹنگ کی سہولت دستیاب کرانے کیو جہ سے ہر روز جانچ کئے گئے نمونوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران دو لاکھ 42 ہزار 383 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ جس سے جانچ کئے گئے نمونوں کی کل تعداد بڑھ کر 95 لاکھ 4 ہزار 132 ہوگئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے کووڈ-19 کے لئے کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکول کو اپ ڈیٹ کردیاگیا ہے۔ نیچے کی لائن پر اپ ڈیٹ ورزن کو دیکھا جاسکتا ہے۔

https://www.mohfw.gov.in/pdf/UpdatedClinicalManagementProtocolforCOVID19dated03072020.pdf

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی معاملوں، رہنما خطوط اور مشوروں کے بارے میں سبھی مصدقہ اور تازہ جانکاری کے لئے براہ مہربانی مستقل وزٹ کریں۔https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA پر

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات کو ncov2019[at]gov[dot]in پر ای میل  اور  @CovidIndiaSeva پر پوچھا جاسکتا ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی جانکاری کے لئے صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر+91-11-23978046یا 1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔

کووڈ-19 پر ریاستیں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرستhttps://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

05-07-2020

U-3710



(Release ID: 1636742) Visitor Counter : 149