صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
تقریباً 1.59کروڑ کنبوں کا ولنربلیٹی میپنگ سروے میں احاطہ کیاگیا
Posted On:
03 JUL 2020 2:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی،3جولائی ، 2020،انّا پورنا، کرناٹک کے شوموگّا ضلع کے تُنگانگر میں کام کرنے والی ایک آشا کارکن ہیں۔ وہ جھگی جھونپٹری علاقے میں 3000کی آبادی کا احاطہ کرتی ہیں اور 2015 سے وہاں کام کر رہی ہیں، جب شہری آشا کو قومی صحت مشن کے ایک حصے کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔ کووڈ-19 سرگرمیوں کے حصے کے طور پر ان کی ایک اہم ذمہ داری گھریلو سروے کرنا بھی ہے۔
کرناٹک کی 42،000آشائیں کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے میں ریاست کی کامیابی میں ایک اہم ستون بن کر ابھری ہیں۔ وہ کووڈ-19 میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں اور کووڈ-19 کی علامات کے لئے معاشرے میں بین ریاستی مسافروں، تارکین مزدوروں اور دیگر لوگوں کی اسکریننگ کر رہی ہیں۔ کووڈ-19 کے کچھ آبادی گروپوں کی بڑھتی ہوئی کمزوری اور غیر محفوظ ہونے کو پہچانتے ہوئے، ایک وقت میں انہوں نے ایسے کنبوں کی شناخت کی، جہاں بزرگ، کو-موربیڈیٹیز (دیگر مرض والے لوگ)، والے لوگوں اور امیونو کمپرومائزڈ (کمزور قوت مدافعت)، والے افراد کے ساتھ 1.59 کنبوں کا سروے میں احاطہ کیاگیا۔ آشا، باقاعدگی سے اپنے علاقے میں بے حد رِسک والے گروپوں کی نگرانی کرتے ہیں اور اور دن میں ایک مرتبہ اور کنٹینمنٹ زون میں 15 دن میں ایک مرتبہ دورہ کرتی ہیں۔ وہ آئی ایل آئی ؍ ایس اے آر آئی علامات اور بہت خطرے والے لوگوں کی شکایتوں کو سننے اور ان کو پیش کرنے کے لئے ایسے لوگوں کے گھروں کا دورہ کرتی ہیں، جنہوں نے ریاست کے محکمۂ صحت کے نمبروں پر کال کیا ہے۔
خصوصی طور سے، آشائیں کووڈ-19 اور غیر کووڈ-19 سے متعلق خدمات پر عوام کی شکایتوں کے حل کے لئے گرام پنچایت سطح پر، پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر(پی ڈی او)، سربراہی والی دیہی ٹاسک فورس کا حصہ ہیں، شہری آشائیں شہری علاقوں میں بخار کلینک اور سویب کلیکشن سینٹر میں مختلف بیداری سرگرمیوں کی تشہیر میں سب سے آگے رہی ہیں۔ انہوں نے شہری علاقوں میں آئی ایل آئی اور ایس اے آر آئی کے معاملوں کی جانچ میں بھی متحرک طور پر حصہ لیا ہے۔ وہ بین الاقوامی اور بین ریاستی چیک پوسٹوں پر اسکریننگ ٹیموں کا حصہ بھی ہیں۔
کرناٹک سے ایک جھلک: کووڈ 19 کے خلاف ‘آشا’ کے کام۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔اگ۔ک ا۔
U-3680
(Release ID: 1636143)
Visitor Counter : 233