صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورت حال


مرکزی ٹیم گجرات، مہاراشٹر اور تلنگانہ کا دورہ کرے گی

ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 75 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے

صحت یابی کی شرح بہتر ہوکر 57.43 فیصد ہوگئی

Posted On: 25 JUN 2020 2:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25 جون،         صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب لو اگروال  کی قیادت میں ایک مرکزی ٹیم 26 سے 29 جون 2020 تک گجرات، مہاراشٹر اور تلنگانہ کادورہ کرے گی۔ یہ ٹیم ریاستی حکام سے رابطہ قائم کرے گی اور کووڈ-19 کے بندوبست کے سلسلے میں جاری کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے ان سے تال میل کرے گی۔

پورے ملک میں ٹیسٹ کی سہولتوں میں ایک اہم پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ اب بھارت میں 1007 تشخیصی تجربہ گاہیں موجود ہیں۔ ان میں 734 سرکاری سیکٹر میں ہیں جبکہ 273 پرائیویٹ تجربہ گاہیں۔

ان کی تفصیل اس طرح ہے:

  • ریل ٹائم، آر ٹی- پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ تجربہ گاہیں: 559 (سرکاری 359+پرائیویٹ 200)
  • ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ تجربہ گاہیں : 364 (سرکاری 343 + پرائیویٹ 21)
  • سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ تجربہ گاہیں : 84 (سرکاری 32 + پرائیویٹ 52)

جنوری 2020 میں کووڈ-19 کے محدود تعداد میں ٹیسٹوں سے لے کر پچھلے 24 گھنٹوں میں 207871 ٹیسٹ کیے گئے۔ اس طرح ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 75 لاکھ سے زیادہ ہوکر 7560782 ہوگئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 13012 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ اس طرح اب تک کووڈ-19 کے کل ملاکر 271696 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کووڈ-19 کے مریضوں کی صحت یابی کی شرح 57.43 فیصد ہے۔

اس وقت 186514 مثبت کیس ہیں اور یہ سب سرگرم  طبی نگرانی کے تحت ہیں۔

بھارت میں  کیسوں کی فی لاکھ تعداد 33.39 ہے جبکہ دنیا کی یہ تعداد 120.21 کیس فی لاکھ ہے۔ اسی طرح ملک میں اموات کی فی لاکھ تعداد دنیا میں سب سے کم یعنی 1.06 فی لاکھ ہے جبکہ دنیا کا اوسط 6.24 اموات فی لاکھ ہے۔

کووڈ-19 کے بارے میں تمام مصدقہ  اور تازہ معلومات جو تکنیکی مسائل سے متعلق ہو، رہنما خطوط اور ایڈوائزریز کے لیے  https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA . کو برابر دیکھتے رہئے۔

کووڈ-19 کے بارے میں تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر بھیجے جاسکتے ہیں اور دیگر سوالات  ncov2019[at]gov[dot]in  اور @CovidIndiaSeva  پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 کے بارے میں  کسی بھی سوال کے لیے صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹال فری) سے رابطہ قائم کیجیے۔ کووڈ-19 کے بارے میں  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3529

 


(Release ID: 1634625) Visitor Counter : 161