وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے جمہوریہ کوریا کے صدر اور عوام کو کوریائی جنگ کے آغاز کے 70ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے

Posted On: 25 JUN 2020 6:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  25 جون 2020،  1950 میں کوریائی جنگ   کا آغاز ہوا تھا، اس کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ان تمام بہادر افراد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، جنہوں نے کوریائی جزیرہ نما میں قیام امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

وزیراعظم کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام  جمہوریہ کوریا کے سیول میں اس موقع پر منعقدہ ایک سنجیدہ  یادگاری تقریب  کے دوران اسکرین کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام محبین وطن اور معمر افراد کی آر او کے کی وزارت کی جانب سے کیا گیا تھا اور اس کی صدارت آر او کے، کے صدر جناب مون جائے ان نے کی۔ وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں آر او کے ، کی جنگی کوششوں میں بھارتی تعاون کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون 60 پیرا فیلڈ ہاسپیٹل کی تعیناتی کی شکل میں فراہم کیا گیا تھا۔ اس ہاسپیٹل نے جنگ کے دوران سپاہیوں اور شہریوں دونوں کو لائق ستائش خدمات فراہم کی تھیں۔ وزیراعظم نے کوریائی عوام کو ان کی وسیع النظری، جانفشانی اور جنگ کی تباہ کاری سے ایک عظیم ملک کی تعمیر  کے عزم کے لیے مبارک باد پیش کی ہے اور کوریائی جزیرہ نما میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے آراو کے، حکومت کی کوششوں کی بھی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کوریائی جزیرہ نما میں مستقل قیام امن کے لیے بھارت کی حکومت اور بھارت کے عوام کی  جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

صدر مون کے علاوہ آر او کے، کے  وزیردفاع، دیگر کابینی وزرا، جنگ کے دوران آر او کے، کو امداد فراہم کرنے والے ممالک کی نمائندگی کرنے والے سفرا اور کوریا کے عمائدین اس تقریب میں شریک تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3522

م ن۔   ت ع۔

 


(Release ID: 1634427) Visitor Counter : 211