صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 سے متعلق اَپڈیٹس
ہندوستان بھی پوری دنیا میں فی لاکھ آبادی پر سب سے کم اموات والے ملکوں میں سے ایک
Posted On:
23 JUN 2020 1:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23/جون 2020 ۔ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی صورت حال سے متعلق رپورٹ 154 مورخہ 22 جون 2020 سے پتہ چلا ہے کہ ہندوستان بھی فی لاکھ آبادی پر سب سے کم اموات والے ملکوں میں سے ایک ہے۔ ہندوستان میں فی لاکھ آبادی پر موت کا معاملہ 1.00 ہے، جبکہ عالمی اوسط اس سے 6 گنا سے بھی زیادہ 6.04 ہے۔ برطانیہ میں فی لاکھ آبادی پر کووڈ-19 سے متعلق اموات کے 63.13 معاملات درج کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف اسپین، اٹلی اور امریکہ میں یہ اعداد و شمار بالترتیب 60.60، 57.19 اور 36.30 ہے۔
ہندوستان میں وبا کے معاملات یا مریضوں کا جلد پتہ لگنے، وقت پر جانچ و نگرانی، مریضوں کے رابطے میں آئے لوگوں کا وسیع پیمانے پر پتہ لگانے اور مؤثر کلینکل بندوبست یا علاج کی بدولت اس وجہ سے مرنے والے لوگوں کی تعداد کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ یہ کووڈ-19 کی روک تھام، کنٹرول اور بندوبست کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر حکومت ہند کے ذریعے مرحلہ طریقے سے پہلے سے طے شدہ اور انتہائی سرگرم نظریہ اپنانے کا بھی ایک ثبوت ہے۔
مریضوں کی صحت یابی کی شرح مسلسل بہتر ہوتی جارہی ہے۔ اب تک یہ شرح کووڈ-19 مریضوں کے درمیان 56.38 فیصد درج کی گئی ہے۔ اب تک کووڈ-19 کے کل 248189 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کل 10994 کووڈ کے مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
فی الحال کل 178014 ایکٹیو معاملات ہیں اور یہ سبھی سرگرم طبی نگرانی میں ہیں۔
سرکاری لیب کی تعداد بڑھاکر 726 کردی گئی ہے، جبکہ نجی لیب کی تعداد بڑھاکر 266 کردی گئی ہے۔ اس طرح کل تعداد 992 ہوگئی ہے۔ اس کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:
- ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 553 (سرکاری: 357 + نجی: 196)
- ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 361 (سرکاری: 341 + نجی: 20)
- سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 78 (سرکاری: 28 + نجی: 50)
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جانچ کئے گئے نمونوں کی تعداد مزید بڑھ کر 187223 ہوگئی ہے۔ اب تک جانچے گئے نمونوں کی کل تعداد 7137716 ہیں۔
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی امور پر سبھی قابل اعتبار اور تازہ ترین اطلاعات، رہنما ہدایات اور مشورے کے لئے مستقل طور پر درج ذیل کو دیکھیں:
https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA۔
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔
کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر فون کریں۔
کووڈ-19 پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے:
https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 3467
23.06.2020
(Release ID: 1633832)
Visitor Counter : 227
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam