وزارت خزانہ

حکومت کی ایم ایس ایم ای اور این بی ایف سی کے لئے اسکیمیں قابلِ قدر اثر ڈال رہی ہیں


ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم ( ای سی ایل جی ایس ) کے تحت منظور کی گئی رقم 79000 کروڑ روپئے سے تجاوز

Posted On: 23 JUN 2020 2:43PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،23 جون  / بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں ( ایم ایس ایم ای ) کے لئے  حکومت کے اقدامات  میں تیزی آ رہی ہے ۔  حکومت کی گارنٹی والے  ایمرجنسی کریڈٹ  لائن کے تحت سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے  بینکوں نے  20 جون ، 2020 ء تک 79000 کروڑ روپئےسے زیادہ کے  قرضوں کو منظوری دی ہے ، جن میں  35000 کروڑ روپئے پہلے ہی  جاری کئے جا چکے ہیں ۔

اسکیم کے تحت سب سے زیادہ  قرض دینے والوں میں ایس بی آئی ، ایچ ڈی ایف سی  بینک  ، بینک آف بڑودا ، پی این بی اور کینرا بینک شامل ہیں ۔ اس سے  19 لاکھ سے زیادہ ایم ایس ایم ای اور دیگر کاروباریوں کو لاک ڈاؤن کے بعد اپنا کاروبار پھر سے شروع کرنے میں مدد ملی ہے ۔  آتم نربھر  پیکیج کے تحت حکومت نے  ایم ایس ایم ای   اور چھوٹے کاروبار کے لئے  مزید  3 لاکھ کروڑ روپئے کے اضافی قرض کا اعلان کیا تھا ۔  اس طرح کے اداروں کو  اپنے موجودہ  قرض  کا 20 فی صد حاصل کرنے  کی اجازت دی گئی تھی ، جس میں سود کی شرحوں  کی ایک حد  مقرر کی گئی ہے ۔

مارچ – اپریل ، 2020 ء میں  آر بی آئی کی اعلان کردہ  نقد رقم کی خصوصی سہولت کے تحت  سڈبی نے این بی ایف سی  ، مائکرو فائنانس اداروں اور بینکوں  کو  ایم ایس ایم ای اور چھوٹے   قرض لینے والوں  کو   فنڈ فراہم کرنے کے لئے 10220 کروڑ روپئے  سے زیادہ  کی رقم  منظور کی تھی ۔ قومی ہاؤسنگ بینک ( این ایچ بی ) نے 10000 کروڑ روپئے کی اپنی پوری سہولت  ہاؤسنگ فائنانس  کمپنیوں کے لئے  منظور کر دی تھی ۔  سڈبی اور این ایچ بی  کے ذریعے  دوبارہ دی جانے والی رقم  ، اُن موجودہ اسکیموں کے علاوہ ہے ، جن میں 30000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی منظوری دی گئی تھی۔  این بی ایف سی اور ایم ایف آئی کو توسیع شدہ جزوی گارنٹی اسکیم کے تحت مزید  مدد کی جار ہی ہے ، جس میں منظور کی گئی رقم 5500 کروڑ روپئے سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ، 5000 کروڑ روپئے کے لین دین کے لئے منظوری کا عمل جاری  ہے ، جب کہ کچھ دیگر  سودوں پر ابھی بات چیت جاری ہے ۔  

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  3450

 


(Release ID: 1633791) Visitor Counter : 181